Bharat Express

Halal Certification

اترپردیش میں حلال سرٹیفکیشن والے پروڈکٹس سے متعلق کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ کچھ اداروں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی تھی۔

اتر پردیش کی حکومت نے آؤٹ لیٹ چینز، خوردہ فروشوں اور ڈپارٹمنٹ اسٹورز کو 15 دن کا وقت دیا ہے کہ وہ اپنے شیلفوں سے حلال  سرٹیفکیٹ سے تصدیق شدہ کھانے پینے کی اشیاء کو واپس لے لیں۔ اس نے ریاست میں قائم 92 مینوفیکچررز کو بھی ہدایت کی ہے، جو اپنے سامان کے لیے غیر مصدقہ تنظیموں سے حلال سرٹیفیکیشن حاصل کر رہے تھے۔

حلال ٹرسٹ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کی مانگ بہت زیادہ ہے۔ ایسی صورتحال میں ہندوستانی کمپنیوں کے لیے اس طرح کا سرٹیفیکیشن حاصل کرنا لازمی ہے۔

 اترپردیش میں حلال سرٹیفکیشن سے متعلق مصنوعات کی فروخت پر یوپی میں پابندی لگانے کی تیاری ہے۔ ایک ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اس معاملے میں ملک مخالف سرگرمیوں کا بھی خدشہ ہے۔