Gyanvapi Case Verdict: گیان واپی کے ویاس جی تہہ خانے میں جاری رہے گی پوجا، الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا- وارانسی کورٹ کا فیصلہ درست
عدالت نے فریقین کے درمیان طویل بحث کے بعد 15 فروری کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ پانچ دن تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سی ایس ویدیا ناتھن اور وشنو شنکر جین نے ہندو فریق کی طرف سے بحث کی۔
Gyanvapi Case: گیانواپی مسجد بیسمنٹ کیس کی سماعت آج بھی مکمل نہیں ہو سکی، اب 15 فروری کو بیٹھے گی عدالت، پوجا پر اب بھی کوئی پابندی نہیں
مسلم فریق نے ایودھیا تنازعہ کے خطوط پر ویاس خاندان کی عرضی کو خارج کرنے کی دلیل دی۔انہوں نے کہا کہ بابری کیس میں نرموہی اکھاڑہ کی جانب سے ایک شخص نے کھڑے ہو کر پوجا کا حق مانگا لیکن عدالت نے اسے منظور نہیں کیا۔
Maulana Tauqeer Raza on Gyanvapi Masjid: میں گیان واپی مسجد چھوڑنے کیلئے تیار ہوں لیکن ایک شرط ہے، مولانا توقیر رضا کا عجیب وغریب بیان
توقیر رضا نے الزام لگایا کہ ملک میں یکساں سول کوڈ پہلے سے نافذ ہے۔ بی جے پی کے دور سے نہیں بلکہ اس سے پہلے سے ہی۔ مسلم پرسنل لاء بورڈہے، عدالت موجود ہے۔ ایک قانون ہے، پھر بھی ہمارے تمام مقدمات جو عدالت میں جاتے ہیں ان کا فیصلہ یو سی سی کے تحت ہوتا ہے۔
Retired Judge Ajay Krishna Vishvesha explains: گیان واپی مسجد معاملے پر فیصلہ دینے والے جج کا غلطی سے متعلق بڑا اعتراف
گیانواپی پر مسلم کی طرف سے ناراضگی اور مخالفت کے سوال پر اجے کرشنا وشویش نے کہا - میں نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ جس کے حق میں فیصلہ ہوتا ہے، وہ خوش ہوتے ہیں اور مسکراتے ہوئے چلے جاتے تھے۔ لیکن جس کے خلاف ہوتا ہے وہ ناراض رہتے ہیں۔ ان کا حال جاننے کی کوشش نہیں کی۔
Gyanvapi Masjid-Mandir Case: گیان واپی مسجد-مندر تنازعہ میں مسجد کمیٹی سخت برہم، مسلمانوں نے بنارس بند کا کردیا اعلان
گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کا اختیار دیئے جانے کے انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی نے بند کا اعلان کیا ہے۔ بند کے اعلان سے پولیس انتظامیہ محتاط ہے۔ عدالت کے حکم کے بعد سے شہر میں پولیس فورس بڑھا دی گئی ہے۔
Gyanvapi Case: گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت حیران کن، امیر جماعت اسلامی ہند
امیر جماعت نے کہا کہ ہم پہلے بھی ’ ورشپس پلیس ایکٹ 1991‘ کی پاسداری کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور آج پھر اسی کا اعادہ کرتے ہیں ۔ یہ ایکٹ عوامی عبادت گاہوں کو 15 اگست 1947 کے مذہبی کردار پر برقرار رکھنے کی ضمانت دیتا ہے۔
Gyanvapi Case: گیانواپی میں واقع ویاس جی کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت، ڈسٹرکٹ جج کی عدالت نے دیا حکم
ویاس خاندان اب تہہ خانے میں پوجا کرے گا۔ ہندو فریق نے ویاس جی کے تہہ خانے میں پوجا کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ سومناتھ ویاس کا خاندان 1993 تک تہہ خانے میں پوجا کرتا تھا۔
Gyanvapi Case Verdict: گیان واپی مسجد کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ، مسلم فریق کی تمام درخواستیں مسترد
الہ آباد ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ ایک مقدمے میں کئے گئے اے ایس آئی سروے کو دوسرے مقدمے میں بھی داخل کیا جائے گا اور اگر ٹرائل کورٹ کو لگتا ہے کہ کسی بھی حصے کا سروے ضروری ہے تو عدالت اے ایس آئی کو سروے کرنے کی ہدایت دے سکتی ہے۔