Bharat Express

GST Council Meeting

وزیرخزانہ نے تصدیق کی کہ کونسل نے ایک کانسپٹ نوٹ کی منظوری دی ہے جس کا مقصد چھوٹی کمپنیوں کے لیے جی ایس ٹی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ایک اور بڑے فیصلے میں، سیتا رمن نے اعلان کیا کہ ہنر مند تربیتی شراکت داروں کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔

جی ایس ٹی کونسل نے پاپ کارن پر ٹیکس کے حوالے سے بھی وضاحت دی ہے۔ کیریملائزڈ پاپ کارن پر 18 فیصد ٹیکس لگے گا، جب کہ پیک شدہ اور مسالہ دار پاپ کارن پر 12 فیصد ٹیکس لگے گا، اور بغیر پیک کیے ہوئے اور بغیر لیبل والے پاپ کارن پر 5 فیصد ٹیکس لگے گا۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی قیادت میں ہونے والی اس میٹنگ میں صحت اور لائف انشورنس پریمیم پر جی ایس ٹی کی  موجودہ شرح کو  18 فیصد سے کم کرنے پر وسیع پیمانے پر اتفاق کیا گیا۔

سال کی پہلی جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں کئی بڑے فیصلے لئے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے وزرائے خزانہ بھی شامل تھے۔

جی ایس ٹی کونسل کی 53ویں میٹنگ کے بعد کہا کہ ہندوستانی ریلوے کی بہت سی خدمات کو جی ایس ٹی کے دائرے سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ اب پلیٹ فارم ٹکٹوں پر جی ایس ٹی لاگو نہیں ہوگا۔