Bharat Express DD Free Dish

Gold

ملک میں بڑھتی ہوئی ایندھن کی کھپت، عالمی اقتصادی دباؤ اور سپلائی چین کے مسائل کے درمیان نریندر یادو کا یہ قدم ماحولیات کے تحفظ اور کفایت شعاری کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کا معاملہ نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل اور قومی ذمہ داری سے بھی جڑا ہوا مسئلہ ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اتوار 10 مئی 2026 کو حیدرآباد میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”حب الوطنی صرف سرحد پر لڑنے کا نام نہیں، بلکہ مشکل وقت میں ملک کی معیشت کو سہارا دینا بھی قوم پرستی کا اہم حصہ ہے“۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کے مفاد میں ایندھن کی بچت کریں اور سونے کی خریداری محدود کریں تاکہ بھارت پر بڑھتے درآمدی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے شہریوں سے سونے کی خریداری محدود کرنے، ایندھن کی بچت کرنے، مقامی مصنوعات کو ترجیح دینے اور کھاد کے متوازن استعمال پر زور دیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا موقع تھا جب وزیر اعظم نے عوام سے ملک کے معاشی وسائل کے تحفظ کے لیے براہ راست اپیل کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ملک نے ورک فرام ہوم، آن لائن میٹنگ اور ویڈیو کانفرنسنگ جیسے طریقوں کو کامیابی سے اپنایا تھا۔ ان کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ ان عادتوں کو دوبارہ فروغ دیا جائے تاکہ غیر ضروری سفر کم ہو اور پٹرول و ڈیزل کی بچت ہوسکے۔

عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ جمعہ کے روز ان کی قیمتوں میں 0.81 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔

گزشتہ چند دنوں کے دباؤ کے بعد سونا کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی نظر آنے لگی ہے۔ بدھ کے روز اسپاٹ گولڈ میں 3 فیصد جبکہ چاندی میں 6.2 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مؤقف اور خام تیل کی گرتی قیمتوں نے قیمتی دھاتوں کو نئی رفتار دے دی ہے۔

عالمی عدم استحکام اور صنعتی طلب کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ دہلی سے ممبئی تک چاندی کی قیمت 2.5 لاکھ روپے فی کلوگرام سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 24 کیریٹ سونا 15,000 روپے فی گرام (1.5 لاکھ روپے فی 10 گرام) کی نفسیاتی حد پار کر چکا ہے۔

بھارتی بازاروں میں سونے کی قیمتیں تقریباً 1.50 لاکھ روپے کے قریب اور چاندی 2.50 لاکھ روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔ عالمی اشاروں اور لیبر ڈے کے موقع پر مانگ میں آنے والی تبدیلی کے باعث قیمتوں میں کمی درج کی گئی ہے۔ سرمایہ کاری کے نقطۂ نظر سے بدھ پورنیما پر خریداری کے شُبھ مہورت اور تازہ ریٹس کی مکمل معلومات یہاں پڑھیں۔

مورخہ 28 /اپریل کو سونا اور چاندی کی قیمتوں میں ہلکی کمی دیکھی گئی ہے۔ MCX اور عالمی مارکیٹ میں دباؤ کے باعث سرمایہ کار فی الحال محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے درمیان منافع وصولی کے باعث اس ہفتے قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونے کی قیمت میں 0.34 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔