Bharat Express

Godhra Train Fire Case

عدالت نے تمام دستاویزات کو گجراتی زبان سے انگریزی میں منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔  جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ بے گناہوں کی باعزت رہائی تک ہماری قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا ہے کہ بے گناہوں کی باعزت رہائی تک ہماری قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔ ساتھ ہی ملک کے نامورکریمنل وکلاء کی خدمات حاصل کی جائے گی۔

مہتا نے کہا، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان کا کردار صرف پتھراؤ کا تھا۔ لیکن جب آپ کسی ڈبے کو باہر سے لاک کرتے ہیں، اسے آگ لگا دیتے ہیں اور پھر پتھر مارتے ہیں، تو یہ صرف پتھراؤ نہیں ہوتا۔

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے گجرات حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ مجرم پتھر پھینک رہا تھا اس لیے اس نے لوگوں کو برننگ کوچ سے باہر نکلنے سے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ عام حالات میں پتھر پھینکنا کم سنگین جرم ہو سکتا ہے لیکن اس معاملے میں یہ مختلف تھا۔