Bharat Express

Godhra Incident

حال ہی میں ریلیز ہوئی وکرانت میسی کی فلم ’دی سابرمتی رپورٹ‘کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹ کرکے اس فلم کی تعریف کی ہے۔ ادھر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ طارق انور نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔

پی ایم مودی نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل سے آلوک بھٹ نامی صارف کی ایکس پوسٹ کو دوبارہ پوسٹ کیا ہے۔ گودھرا واقعہ پر بنی فلم دی سابرمتی رپورٹ کے ٹریلر کو بھی اس پوسٹ میں استعمال کیا گیا ہے۔

سی بی آئی عدالت نے اس معاملے میں 11 لوگوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ان میں سے ایک مجرم نے معافی کی پالیسی کے تحت اپنی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

عدالت نے تمام دستاویزات کو گجراتی زبان سے انگریزی میں منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔  جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ بے گناہوں کی باعزت رہائی تک ہماری قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا ہے کہ بے گناہوں کی باعزت رہائی تک ہماری قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔ ساتھ ہی ملک کے نامورکریمنل وکلاء کی خدمات حاصل کی جائے گی۔