Bharat Express DD Free Dish

Ghazipur

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم مودی کے قافلے کے سامنے نوجوانو کے آنے کا واقعہ وارانسی میں رودراکش سینٹر کے باہر پیش آیا۔ وزیر اعظم ابھی یہاں سے ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ اسی دوران ان کے قافلے کے آگے ایک نوجوان نے چھلانگ لگا دی۔

پریاگ راج ہائی کورٹ نے 24 جولائی کو سماعت کرتے ہوئے ضمانت عرضی منظور کرلی تھی۔ حالانکہ سزا پر روک نہیں ہے۔ جیل سے رہائی کے وقت بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

غازی پور ضلع جیل میں بند بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے سابق رکن پارلیمنٹ افضال کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی۔ اطلاع ملنے پرآناً فاناً میں جیل انتظامیہ نے ان کا علاج کرایا۔ اس کے بعد ضلع انتظامیہ کے ذریعہ غازی پور میڈیکل کالج سے رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ای ڈی کی ٹیم گنیش مشرا کو حراست میں لینے کے لیے خصوصی اجازت لے کر غازی پور پہنچی تھی۔

Ghazipur: سال 2009 کے محمدآباد کوتوالہ میں سابق ایم ایل اے پر یہ معاملہ درج ہوا تھا۔ اسی معاملے میں ان کو راحت ملی ہے، لیکن اس کے بعد بھی ان کا ابھی جیل سے نکلنا ممکن نہیں ہوگا۔

2009 میں غازی پور پولیس نے مختار انصاری کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت ایک یا دو بار نہیں بلکہ تین بار مقدمہ درج کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اس کے خلاف کرنڈا تھانے میں دو معاملے درج کیے گئے تھے۔

مارچ 2018 میں کوٹوا نارائن پور-لٹھوڈیہہ شاہراہ کو از سر نو بنانے کا اعلان علاقہ کے رکن پارلیمنٹ بھرت سنگھ نے کیا تھا۔ 26 کلو میٹر کے اس سڑک کی تعمیر 41 کروڑ روپئے کی لاگت سے کرنے کی بات کہی گئی، لیکن تب سے لےکر اب تک سوائے خانہ پُری کے ابھی تک کوئی ٹھوس کام آگے نہیں بڑھ پایا۔

ڈپریشن میں مبتلا خاتون نے اپنے دو معصوم بچوں کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ دونوں لڑکے تھے جن میں سے ایک کی عمر 5 سال اور دوسرے کی صرف 10 ماہ تھی۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں اس واقعہ کا چرچا ہے۔ خاتون نے اپنے بیٹوں کو چھری سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ یوگی نے پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی کہا کہ نیپال سے لاش لانے کا خرچ بھی ریاستی حکومت برداشت کرے گی

ماہرین کے مطابق، عام پرواز میں انٹرنیٹ تک رسائی ممکن نہیں ہے (دنیا کی سرفہرست ایئر لائنس کچھ فیس کے لیے آن بورڈ وائی فائی فراہم کرتی ہیں، لیکن صرف مخصوص روٹس پر) جب تک یہ ٹرمک پر نہ اتر جائے۔