Gen Naravane Memoir: جنرل نرونے نے توڑی خاموشی، کتابی تنازع کے بیچ پہلی بار ردعمل، ٹوئٹ میں لکھا- کتاب کی موجودہ حیثیت یہ ہے
سابق بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے نے اپنی متنازع یادداشت ’’فور اسٹارز آف ڈیسٹنی‘‘ سے متعلق جاری بحث کے دوران پہلی بار عوامی طور پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر محض سات الفاظ میں کتاب کی موجودہ حیثیت واضح کی اور ساتھ ہی اس کے ناشر پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا کے باضابطہ بیان کو بھی ری پوسٹ کیا۔
General Naravane Memoir: پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا کی وضاحت، جنرل نرونے کی سوانح عمری ’فور اسٹارز آف ڈیسٹنی‘ ابھی شائع یا تقسیم نہیں ہوئی
سابق بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے کی مجوزہ سوانح عمری ’’فور اسٹارز آف ڈیسٹنی‘‘ کو لے کر جاری بحث و مباحثے کے درمیان پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا (پی آر ایچ آئی) نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کتاب کی موجودہ حیثیت واضح کر دی ہے۔ پبلشنگ ہاؤس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ یہ کتاب نہ تو شائع کی گئی ہے اور نہ ہی کسی بھی شکل میں تقسیم یا فروخت کی گئی ہے اور اس کے کسی بھی حصے کی غیر مجاز گردش قانوناً جرم ہے۔





