Bharat Express

G20 Presidency

تمام سرکردہ ممالک کے رہنما دہلی میں جمع ہیں۔ جی 20ممالک مل کر عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 85 فیصد، عالمی تجارت کا 75 فیصد سے زیادہ اور دنیا کی آبادی کا تقریباً دو تہائی حصہ پر مشتمل ہے۔

جی20 شیرپا امیتابھ کانت نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں نے روس-یوکرین کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر خزانہ سیتا رمن نے کہا کہ ہندوستان کی G20 صدارت نے ایسے حل بنائے ہیں جو ہر رکن کے ساتھ میل کھاتے ہیں اور سب کے لیے مشترکہ راستہ پیش کرتے ہیں۔ G20

جی 20 سربراہی اجلاس کے حوالے سے وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر ، مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور امیتابھ کانت نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا  لیڈروں نے دہشت گردی کی تمام شکلوں  کی مذمت کی اورہم مانتے ہیں کہ یہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔

ہماری ملاقات بہت نتیجہ خیز رہی۔ ہم متعدد موضوعات پر بحث کرنے میں کامیاب رہے جو ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور عوام سے عوام کے روابط کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ ہماری قوموں کے درمیان دوستی کاسفرجاری رہے گا۔

جی 20 سمٹ میں شرکت کے جی 20 ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،اسی سلسلہ کی ایک کڑی  کےتحت  عاالمی بینک کی سربراہ کے جور جیوا نئی دہلی پہنچیں ۔اس موقع پر ہندوستانی فنکاروں کی جانب سے  جب روایتی نغمہ پیش کیا گیا تو کے جورجیوا خوشی سے جھوم اٹھیں اور ہندوستانی نغموں پر پر جوش انداز میں تھرکنا شروع کردیا۔

جی 20 سمٹ میں شرکت کے جی 20 ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،اسی سلسلہ کی ایک کڑی تحت ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اپنی اہلیہ کے ہمراہ آج شام نئی دہلی پہنچے

اقوام متحدہ کے سربراہ نے وضاحت کی کہ موسمیاتی بحران ڈرامائی طور پر بگڑ رہا ہے جبکہ ردعمل میں عزائم، ساکھ اور عجلت کا فقدان ہے۔جنگیں اور تنازعات بڑھ رہے ہیں - لیکن امن کو آگے بڑھانے کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔

ایل جی ونے سکسینہ نے کنٹرول روم کے اپنے حالیہ دورے کے دوران دہلی پولیس کمشنر کے ساتھ اہلکاروں کی تعیناتی اور شہر بھر میں نگرانی کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھائے گئے ہائی ٹیک حفاظتی اقدامات کے بارے میں اتفصیلی بات چیت کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی کور امیج کو تبدیل کیاہےقومی دارالحکومت میں جی20سربراہی اجلاس کے بھارت منڈپم کےدروازے کے سامنے نٹراج مجسمہ کی تصویر کو پی ایم مودی نے اپنے ایکس کا کور فوٹو بنایا ہے۔