Bharat Express

G20 delegates

ایک کوریائی مندوب نے کہا کہ یہاں اس بازار میں آنا ایک انوکھا تجربہ ہے۔ یقیناً، اس سربراہی اجلاس سے کشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا

مندوبین کا پہلا قافلہ جب سرینگر پہنچا تو مندوبین کا تلک لگاکر اور زعفرانی رنگ کا دستاریں پہنا کر استقبال کیا گیا،مندوبین کو خصوصی گاڑیوں کے ذریعے سری نگر ہوائی اڈے سے ایس کے آئی سی سی پہنچایا گیا۔ جی ٹونٹی کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی سطح کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

جی 20 ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو قدرتی خوبصورتی کو ظاہر کرے گا اور دنیا بھر میں کشمیر کی ثقافت کو بیان کرے گا۔ اس سے مستقبل قریب میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو لانے میں مدد ملے گی جس سے وادی کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی حکام اورسابق سفارت کاروں نے کہا کہ جی-20 کی صدارت عالمی معاملات میں نئی ​​دہلی کے اہم کردارکو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، خاص طور پر جب دنیا کو کئی جغرافیائی، سیاسی اور اقتصادی بحرانوں کا سامنا ہے۔

جی 20 کے مندوبین نے سانچی استوپا کا دورہ کیا، اسے 'عالمی امن کی سرزمین' کے طور پر بیان کیا۔