Bharat Express DD Free Dish

FM Nirmala Sitharaman

اس سے پہلے 7 لاکھ روپے کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں دینا پڑتا تھا۔  اسٹنڈرڈ ڈی ڈکشن صرف 75,000 روپے رکھی گئی ہے۔اب 24 لاکھ روپے کی آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس لگے گا۔ 75 ہزار روپے تک  اسٹنڈرڈ ڈی ڈکشن پر چھوٹ ہوگی۔

بجٹ کے حوالے سے بزنس مین رابرٹ واڈرا نے کہا کہ ہمیں حکومت سے بہت کم توقعات ہیں۔ میں چاہوں گاکہ نرملا سیتارمن لوگوں کے درمیان ہوں، ان کی بات سنیں اور سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کا ہے

ملک کا عام بجٹ آج پیش ہونے جا رہا ہے، سب کی نظریں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پر ہیں۔ توقع ہے کہ وہ کچھ ایسے اعلانات کر سکتی ہیں جس سے عام آدمی کو راحت ملے گی، سست معیشت کی بحالی ہوگی اور روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج مسلسل 8ویں بار بجٹ پیش کریں گی۔ سیتا رمن 2019 میں ہندوستان کی پہلی کل وقتی خاتون وزیر خزانہ بنیں۔ 2019 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے لگاتار دوسری بار مرکز میں حکومت بنائی۔ تب سے اب تک سیتا رمن نے سات بجٹ پیش کیے ہیں۔

خواتین بجٹ 2025 سے توقع کرتی ہیں کہ حکومت پچھلی بار کی طرح اس بار بھی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کچھ کرے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال کے بجٹ میں حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے 3 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے تھے۔

توقع ہے کہ بجٹ 2025-2026 میں حکومت بنیادی چھوٹ کی حد کو 300,000 روپے سے بڑھا کر 350,000 روپے کر سکتی ہے۔ اس سے ٹیکس دہندگان کے ہاتھ میں ڈسپوزایبل آمدنی بڑھے گی۔

حکومت بجٹ کے تحت ریلوے کو 3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا تحفہ دے سکتی ہے۔ پچھلے سال کے بجٹ میں ریلوے کو 2.65 لاکھ کروڑ روپے دیے گئے تھے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس اضافے سے اسٹیشن اپ گریڈیشن کے کام میں تیزی لائی جا سکتی ہے،

یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری میعاد کا پہلا بجٹ اجلاس ہوگا۔ مودی حکومت اٹھارہویں لوک سبھا انتخابات کے بعد مکمل بجٹ پیش کرے گی۔ اس سے پہلے ہونے والے سرمائی اجلاس میں زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا تھا۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا بیشتر حصہ ہنگامہ آرائی میں ضائع ہوگیا۔

جماعت اسلامی ہند نے منریگا جیسے پروگرام شروع کرنے، اقلیتی امور کے بجٹ میں اضافہ کرنے اور اقلیتوں کے لئے مختص اسکالر شپ کو دوبارہ بحال کرنے سمیت 16 اہم تجاویزپیش کی ہیں۔

وزیرخزانہ نے تصدیق کی کہ کونسل نے ایک کانسپٹ نوٹ کی منظوری دی ہے جس کا مقصد چھوٹی کمپنیوں کے لیے جی ایس ٹی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ایک اور بڑے فیصلے میں، سیتا رمن نے اعلان کیا کہ ہنر مند تربیتی شراکت داروں کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔