Blast and fire at MRPL facility: منگلور ریفائنری اینڈ پیٹروکیمیکلز لمیٹڈ پلانٹ میں دھماکے کے بعد لگی آگ، 8 افراد زخمی، جائے حادثہ پر پہنچے اعلیٰ افسران
منگلور ریفائنری اینڈ پیٹروکیمیکلز لمیٹڈ (ایم آر پی ایل) کے پلانٹ میں بدھ کو دھماکے کے بعد زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ پلانٹ کے احاطے سے دھوئیں کے گھنے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔
Kolkata Fire Incident: نائب صدر رادھا کرشنن اور پی ایم مودی نے کولکاتا آتشزدگی پر افسوس کا کیا اظہار، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے پرارتھنا کی
کولکاتا پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکاروں نے طویل اور مشکل ریسکیو آپریشن کے بعد ہوٹل سے تقریباً 60 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ آگ بجھانے اور بچاؤ کا کام کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔پولیس کے مطابق ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن صبح تقریباً 4 بج کر 30 منٹ پر مکمل ہوا۔ اس کے بعد علاقے میں حالات قابو میں بتائے گئے۔ حکام کی جانب سے متاثرہ ہوٹل اور اطراف کے علاقے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Lucknow Fire Incident: لکھنؤ آتشزدگی معاملے میں عمارت کے مالک سمیت تمام چار ملزمان عدالتی تحویل میں، ایس آئی ٹی نے جائے حادثہ کا کیا تفصیلی معائنہ
یہ افسوسناک واقعہ لکھنؤ کے علی گنج علاقے میں واقع تین منزلہ عمارت میں پیش آیا تھا، جہاں ایک گیمنگ اور اینی میشن اسٹوڈیو قائم تھا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں طلبہ، تربیت حاصل کرنے والے نوجوان اور اسٹوڈیو کے عملے کے ارکان شامل تھے۔
Hauz Rani Fire Victims: سیدالعجائب عمارت اور حوض رانی آتش زدگی کے متاثرہ خاندانوں کو 10-10 لاکھ روپے کی امداد، وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کی اہل خانہ سے ملاقات
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہلی حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات شروع کر چکی ہے اور دارالحکومت میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے اور ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی فائر سیفٹی پلان تیار کیا جا رہا ہے۔
Lucknow Fire Incident: لکھنؤ کوچنگ سینٹر آتشزدگی پر وزیرداخلہ امت شاہ کا گہرے رنج کا اظہار، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تحقیقات اور مالی امداد کا کیا اعلان
وزیراعظم نریندر مودی نےحادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے ہر جاں بحق شخص کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور ہر زخمی کے لیے 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ہر متوفی کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے اور شدید زخمی افراد کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔
Malviya Nagar Restaurant Fire Incident: ’’دل انتہائی رنجیدہ ہے…‘‘ مالویہ نگر کے ریستوران میں 21 افراد کی ہلاکت پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا گہرے دکھ کا اظہار
دہلی کے مالویہ نگر میں واقع ریستوران میں بدھ کی صبح بھڑکنے والی ہولناک آگ میں 21 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ پولیس اور فائر بریگیڈ نے 40 سے زائد افراد کو بحفاظت بچا لیا۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
Gaur Green Avenue Fire: غازی آباد کے گور گرین ایونیو سوسائٹی میں لگی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں، مکینوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا: چیف فائر آفیسر
فائر بریگیڈ کے مطابق، آگ بجھانے کے لیے 17 سے زائد فائر ٹینڈر اور ہائیڈرولک مشینیں موقع پر تعینات کی گئیں۔ مسلسل کوششوں کے بعد آگ کو مکمل طور پر قابو میں لے لیا گیا۔ راہل کمار نے بتایا کہ کچھ فلیٹس خالی تھے جبکہ چند کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے، جو ایک بڑی راحت کی بات ہے۔





