Bharat Express

Faisal bin Farhan Al-Saud

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل یہ فیصلہ نہیں کرے گا کہ فلسطینیوں کو حق خود ارادیت ملے گا یا نہیں بلکہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین سے جڑا ہے، یہ بہت ضروری ہے کہ اسرائیل تسلیم کرے کے فلسطینی ریاست کے وجود کے بغیر اسکا وجود بھی نہیں ہوسکتا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ستمبر کے مہینے میں کہا تھا کہ اسرائیل ایک معاہدے کے "ابتدائی مرحلے پر" ہے، جو ان کے بقول مشرق وسطیٰ کو بدل دے گا۔

ہفتے کے روز شہزادہ فرحان نے اسرائیل اور حماس جنگ پر بات چیت کے لیے واشنگٹن میں بلنکن سے علیحدہ ملاقات کی۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکام نے "تشدد کی رفتار کو کم کرنے اور بین الاقوامی امن اور سلامتی پر اس کے خطرناک اثرات سے بچنے کے لیے تشدد پر قابوکو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے پرنس فیصل بن فرحان نے ہندوستان کے جموں وکشمیر کی مسلم آبادی کے لئے اپنی حمایت دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مسلمانوں کی اسلامی شناخت بنائے رکھنے اور ان کے وقار کو بنائے رکھنے میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔