Bharat Express DD Free Dish

Ex Army Chief Naravane

سابق بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے نے اپنی متنازع یادداشت ’’فور اسٹارز آف ڈیسٹنی‘‘ سے متعلق جاری بحث کے دوران پہلی بار عوامی طور پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر محض سات الفاظ میں کتاب کی موجودہ حیثیت واضح کی اور ساتھ ہی اس کے ناشر پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا کے باضابطہ بیان کو بھی ری پوسٹ کیا۔

سابق بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے کی مجوزہ سوانح عمری ’’فور اسٹارز آف ڈیسٹنی‘‘ کو لے کر جاری بحث و مباحثے کے درمیان پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا (پی آر ایچ آئی) نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کتاب کی موجودہ حیثیت واضح کر دی ہے۔ پبلشنگ ہاؤس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ یہ کتاب نہ تو شائع کی گئی ہے اور نہ ہی کسی بھی شکل میں تقسیم یا فروخت کی گئی ہے اور اس کے کسی بھی حصے کی غیر مجاز گردش قانوناً جرم ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ پینگوئن کا دعویٰ ہے کہ کتاب شائع نہیں ہوئی، لیکن یہ کتاب ایمیزون پر دستیاب دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل نروَنے نے خود 2023 میں ٹوئٹ کر کے لوگوں سے کتاب خریدنے کی اپیل کی تھی۔

سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج مکند نرونے کی مجوزہ کتاب ریلیز سے قبل ہی شدید تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے کتاب کی پری پرنٹ کاپی مبینہ طور پر لیک ہونے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔