Bharat Express DD Free Dish

Esha Deol

سوشل میڈیا پر اس پراتھنا تقریب کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ پروگرام کے دوران دھرمیندر کو یاد کرکے ہیما مالنی کی آنکھیں نم ہوگئیں اور وہ رو پڑیں۔ اس موقع پر ان کی دونوں بیٹیاں ایشا دیول اور اہانا دیول ان کے ساتھ موجود تھیں اور انہوں نے ماں کو سنبھالا۔

ایشا دیول آگے لکھتی ہیں:"پاپا، آپ کی بہت یاد آتی ہے۔ آپ کی گرمجوشی، آپ کی محافظ باہیں میرے لیے نرم کمبل جیسی تھیں۔ آپ کے مضبوط مگر نرم ہاتھ پکڑنے میں جو سکون تھا، وہ کوئی اور نہیں دے سکتا۔ میرا نام آپ کی آواز میں سننا، آپ کا ہنسنا، مذاق کرنا

ہندی سنیما کے لیجنڈ اداکار اور ہی مین کہلائے جانے والے دھرمیندر دیول 24 نومبر کو دنیا سے رخصت ہو گئے۔ اپنی شاندار اداکاری، بے مثال فلموں اور ملنسار طبیعت کے باعث دھرمیندر کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ممبئی تک کا ان کا سفر جتنا مشکل تھا، اتنا ہی متاثر کن بھی۔ شہرت کی چمک دمک کے بیچ بھی انہوں نے اپنے والدین کے دیے ہوئے تہذیب اور سادگی کو کبھی نہیں چھوڑا۔

دھرمیندر اب ہمیں چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے بچوں کو یکساں اہمیت دی، لیکن اپنی بیٹیوں کے لیے کچھ خاص پسند اور قواعد مقرر کیے تھے،  جانیے۔

اداکارہ اور دھرمیندر کی اہلیہ ہیما مالنی نے بھی دھرمیندر کی صحت پر ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "یہ مشکل وقت ہے۔ ہم سب دھرم جی کی صحت کے بارے میں پریشان ہیں۔ ان کے بچے سوئے نہیں ہیں۔ میں اتنی ذمہ داریوں سے کمزور نہیں پڑسکتی۔

دھرمیندر کو 10 نومبر کو خرابی صحت کے باعث آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی موت کی جھوٹی خبریں گردش کرنے لگیں۔ دھرمیندر کے اہل خانہ نے فوری طور پر ان خبروں کی تردید کی اور اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

دھرمیندر نے اپنی زندگی میں دو شادیاں کیں۔ پہلی شادی ان کی پرکاش کور سے ہوئی جس سے ان کے چار بچے ہیں۔ سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول اور اجیتا دیول۔ بعد میں انہوں نے بغیر پہلی بیوی کو طلاق دیے 1980 میں ہیما مالنی سے دوسری شادی کی۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایشا اور بھرت دونوں دھرمیندر کے بہت قریب ہیں۔ اگرچہ اداکار اپنی بیٹی کے فیصلے کے خلاف نہیں ہیں۔ لیکن ان کا پختہ یقین ہے کہ والدین کی علیحدگی کا اثر بچوں پر پڑتا ہے۔

ہیما مالنی اور دھرمیندر کی بڑی بیٹی ایشا دیول کے شوہر بھرت تختانی کی شادی ٹوٹ گئی۔ حال ہی میں جوڑے نے پوری دنیا کے سامنے اس بات کو قبول کرلیا کہ ان کا رشتہ ٹوٹ چکا ہے اور دونوں آپسی رضا مندی سے الگ ہو رہے ہیں۔

دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول اور ان کے شوہر بھرت تختانی کے درمیان کافی وقت سے اختلافات کی خبریں آرہی تھیں۔ ایسے میں دونوں نے بیان جاری کرکے الگ ہونے کی خبروں پر مہر لگا دی ہے۔