بالی ووڈ کے لیجنڈ اور ہی مین کہلانے والے دھرمیندر، جو 24 نومبر کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے، اگر آج ہمارے درمیان ہوتے تو 8 دسمبر کو اپنی 90ویں سالگرہ منا رہے ہوتے۔ ان کے جانے سے خاندان، مداح اور فلمی دنیا سبھی گہرے صدمے میں ہیں۔ دھرمیندر کی یوم پیدائس کے موقع پر ان کی بیٹی ایشا دیول نے والد کی وفات کے بعد پہلا سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے دل کا درد بیان کیا اور والد کے ساتھ گزاری قیمتی یادوں کو یاد کیا۔
ایشا کا جذباتی پوسٹ
ایشا دیول نے دھرمندر کے ساتھ اپنی چند خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا: “میرے پیارے پاپا… ہمارا بندھن، ہماری ڈور، کئی جنموں اور کئی جہانوں سے جڑی ہوئی ہے۔ ہم ہمیشہ ساتھ ہیں، چاہے زمین ہو یا آسمان۔ ابھی کے لیے میں نے آپ کو اپنے دل میں بہت سنبھال کر رکھا ہے،بہت گہرائی سے—تاکہ میں عمر بھر آپ کو اپنے ساتھ محسوس کر سکوں۔”
View this post on Instagram
ایشا نے مزید لکھا:”آپ کے ساتھ گزاری ہوئی جادوئی قیمتی یادیں، زندگی کے سبق، آپ کی تعلیم، رہنمائی، بے لوث محبت اور وہ طاقت جو آپ نے مجھے اپنی بیٹی ہونے کے ناطے دی—اس کی کوئی جگہ نہیں لے سکتا۔ نہ کوئی آپ کی برابر ی کر سکتا ہے۔”
وہ آگے لکھتی ہیں:”پاپا، آپ کی بہت یاد آتی ہے۔ آپ کی گرمجوشی، آپ کی محافظ باہیں میرے لیے نرم کمبل جیسی تھیں۔ آپ کے مضبوط مگر نرم ہاتھ پکڑنے میں جو سکون تھا، وہ کوئی اور نہیں دے سکتا۔ میرا نام آپ کی آواز میں سننا، آپ کا ہنسنا، مذاق کرنا، شاعری سنانا… سب کچھ دل میں گونج رہا ہے۔ آپ ہمیشہ کہتے تھے—ہنبل رہو، خوش رہو، صحت مند اور طاقتور رہو۔ میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں آپ کی وراثت کوعزت کے ساتھ آگے بڑھاؤں گی اور آپ کا پیار ان لاکھوں لوگوں تک پہنچاؤں گی جو آپ سے میری طرح بےحد محبت کرتے ہیں۔ آئی لَو یو پاپا… آپ کی بیٹی، آپ کی بِٹّو۔”
دھرمیندر اور ہیما مالنی کی شادی
دھرمیندر اور ہیما مالنی نے 1980 میں دوسری شادی کی تھی، جس کے لیے دونوں نے مذہب تبدیل کیا تھا۔ دھرمیندر نے اپنا نام دلاؤر خان اور ہیما نے اپنا نام عائشہ بی رکھا۔ دونوں کا نکاح ایک پرائیویٹ تقریب میں ہوا، ان کی دو بیٹیاں ہیں—ایشا اور اہانا دیول۔ دھرمیندر کی پہلی بیوی پرکاش کور ہیں، جن سے ان کے چار بچے ہیں۔ ایشا کا یہ جذباتی انداز ثابت کرتا ہے کہ اپنے والد سے ان کا رشتہ نہایت گہرا، مضبوط اور بے پناہ محبت سے بھرا ہوا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




