بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر حال ہی میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کے جانے سے پوری انڈسٹری صدمے میں ہے اور خاندان ابھی تک اس تکلیف سے باہر نہیں آ سکا۔ ممبئی میں کچھ دن پہلے سنی دیول نے سوگ تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ اب 11 دسمبر کو ہیما مالنی نے دہلی میں ایک پراتھنا تقریب کا انعقاد کیا ،جس میں کئی بڑی سیاسی شخصیات شامل ہوئیں۔ سوشل میڈیا پر اس پراتھنا تقریب کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ پروگرام کے دوران دھرمیندر کو یاد کرکے ہیما مالنی کی آنکھیں نم ہوگئیں اور وہ رو پڑیں۔ اس موقع پر ان کی دونوں بیٹیاں ایشا دیول اور اہانا دیول ان کے ساتھ موجود تھیں اور انہوں نے ماں کو سنبھالا۔

دھرمیندر کی اس تقریب میں کنگنا رناوت بھی پہنچی تھیں۔ وہ ہیما مالنی کے پاس آکر کچھ دیر بیٹھی رہیں اور انہیں دلاسہ دیا۔ کئی لیڈرز نے بھی شرکت کی اور دھرمیندر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ہیما مالنی کے ساتھ ان کا پورا خاندان موجود تھا۔ دونوں بیٹیاں اور ان کے شوہر بھی شامل ہوئے۔ ایشا دیول کے سابق شوہر بھارت تختانی بھی اس مشکل وقت میں فیملی کے ساتھ نظر آئے۔

ہیما مالنی ابھی تک دھرمیندر کے بچھڑنے کے غم سے پوری طرح سنبھل نہیں پائی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ان کی سالگرہ پر ایک جذباتی پوسٹ بھی شیئر کیا تھا۔ والد کو یاد کر کے ایشا دیول بھی بے حد جذباتی ہو گئیں اور ان کی آنکھوں میں بھی آنسو نظر آئے۔ ہیما مالنی کے ساتھ مرکزی وزیر امیت شاہ بھی بیٹھے دکھائی دیے اور ان کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ دھرمیندر 24 نومبر کو اس دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔ ان کی راکھ کو کچھ عرصہ قبل ہریدوار میں وسرجن کیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


