Bharat Express

Eric Garcetti

بھارت میں امریکہ کے سفیر ایرک گارسیٹی نے کہا کہ  امریکہ  کی عدالت نے مینڈیٹ دیا ہے کہ 26/11 ممبئی حملے کا حملہ آور طہور رانا کی حوالگی ہونی چاہئے،یہ ایک طرح کا تعاون ہے جہاں دونوں ممالک دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں ، اور ہم اس سے باز نہیں آئیں گے۔

نریندر مودی کے اگلے ماہ واشنگٹن کے دورے سے پہلے، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو امریکی سفیر ایرک گارسیٹی کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ ایس جے شنکر نے روسی سفیر ڈینس علیپوف سے بھی ملاقات کی۔

پی ایم مودی کے امریکہ کے آئندہ دورے پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے تعاون کے بارے میں بات کی۔

وزیر اعظم مودی 22 جون کو امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی کو امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن وائٹ ہاؤس میں ایک سرکاری عشائیہ میں میزبانی کریں گے۔

گارسیٹی نے کہا، "میں احمد آباد میں سب کا پہلے سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ وہ اتنے شاندار میزبان ہیں۔ قومی دارالحکومت سے دور میرا پہلا دورہ ہونے کی وجہ سے میرے لیے اس جگہ اور یہاں گجرات میں ٹھہرنا بہت اہم تھا