Bharat Express DD Free Dish

Environment

وزیراعظم نے بتایا کہ ہندوستان میں ہاتھیوں کے لیے 33 ایلیفینٹ ریزرو موجود ہیں، جو انہیں محفوظ مسکن فراہم کرتے ہیں اور طویل مدتی تحفظ کی کوششوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ انہوں نے ہاتھیوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل محکمہ جنگلات کے اہلکاروں، سائنس دانوں، ماہرینِ حیوانات، مہاوتوں اور مقامی برادریوں کے کردار کو بھی سراہا۔

ماحول دوست پلاسٹک پیکیجنگ ٹیکنالوجی خوراک کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق بایوڈیگریڈیبل اور ری سائیکل ہونے والی پلاسٹک پیکیجنگ نہ صرف خوراک کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے بلکہ روایتی پلاسٹک کے استعمال سے پیدا ہونے والے فضلے اور آلودگی کو بھی نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے۔

وزارت نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ای-20 پٹرول کے استعمال سے بعض گاڑیوں کی مائلیج میں 3 سے 5 فیصد تک کمی آسکتی ہے، لیکن اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف مائلیج کو معیار نہیں بنایا جاسکتا، کیونکہ ای-20 ایندھن کئی اہم فوائد بھی فراہم کرتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے 12 سالہ کامیاب اور عوامی اعتماد سے بھرپور دورِ حکومت کی تکمیل کے موقع پر جام نگر ضلع ہوم گارڈز فیملی کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ اور سبز انقلاب کی سمت میں قابلِ ستائش اقدام کیا گیا ہے۔

عالمی یوم ارض پر وزیر اعظم مودی نے اپنے پیغام میں زور دے کر  کہا کہ پائیدار ترقی ہی ہمیں تباہی سے بچا سکتی ہے۔ حکومت کے ’نمامی گنگا‘، ’جل جیون مشن‘ اور ’سوچھ بھارت‘ جیسے پروگرام اسی سمت میں کام کر رہے ہیں تاکہ ترقی اور فطرت کے درمیان توازن قائم رکھا جا سکے۔

ماحولیاتی منظوری کا عمل متعدد مراحل پر مشتمل ہوتا ہے، جن میں سائٹ اسیسمنٹ، ماحولیاتی تجزیہ، عوامی مشاورت اور ماہرین کی کمیٹیوں کی جانچ شامل ہیں، تاکہ ترقیاتی منصوبے قدرتی توازن کو نقصان نہ پہنچائیں۔

جے پور ادبی میلہ میں امریکی سفارت خانے کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پروگرام  میں بایوجیو کیمسٹ اور مصنف  گاربیئل فلیپیلی نے پائیدار اور موسمی لحاظ سے لچکدار معیشتوں کو رفتاردینے کے بارے میں اپنےتجربات کا اشتراک کیا۔

جسٹس اوکا نے کہا کہ ایم سی ڈی سے عام سوالات پوچھے گئے، لیکن ایم سی ڈی آج جواب نہیں دے سکا۔ ایم سی ڈی کی طرف سے کوئی حلف نامہ نہیں ہے۔ مرکزی حکومت کو اس پر غور کرنا چاہیے۔

فلبرائٹ۔ نہروفیلو مانسی بال بھارگو کو بگڑے ہوئے ماحولیاتی نظام کو اپنا توازن بحال کرنے میں مدد کرنے میں ان کی سرگرمیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ ایک کاروباری پیشہ ور ، محقق، معلّم اور اتالیق کی حیثیت سے بھارگو کو آبی وسائل میں کمی اور پانی کی بڑھتی ہوئی پریشانی کے بارے میں گہری تشویش سے ترغیب ملتی ہے۔

گجرات میں اڈانی ودیا مندر بھادریشور (ایم وی ایم بی) کے 600 بچوں نے اپنے اسکول کے کیمپس کے اندر اور باہر اور موندرا کے کنارے 25,000 سے زیادہ پودے لگانے کا عہد کیا ہے، جن میں مینگرووز بھی شامل ہیں۔