Bharat Express

Entertainment News

پہلی بار ریکھا رشی کپور اور نیتو کپور کی شادی میں سندور اور منگل سوتر پہن کر گئیں۔ اس کے بعد ان کے لُک کو لے کر کافی چرچے ہوئے۔ ان کے اس انداز کو  دیکھ کر سب حیران رہ گئے اور کئی سوال اٹھنے لگے۔

شرد کیلکر نے کہا ہے کہ انہیں بچپن میں بولنے کی پریشانی تھی۔ شرد بچپن میں بولنے کی وجہ لڑکھڑاتے تھے ، بولتے ہوئے ان کے الفاظ ٹھیک سے نہیں نکلتے تھے۔ اداکاری کی دنیا میں آنے کے بعد انہوں نے وائس اوور کرنا شروع کر دیا۔

ایک ایوارڈ تقریب میں شاہ رخ نے اپنے ہنی مون کے بارے میں ایک کہانی  سنائی تھی۔ دراصل شاہ رخ نے شادی کے بعد گوری سے جھوٹ بولا تھا۔ شاہ رخ نے بتایا کہ انہوں نے گوری سے کہا تھا کہ وہ ہنی مون کے لیے پیرس جائیں گے۔

دہلی پولیس نے HIBOX ایپ گھوٹالے میں بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو طلب کیا ہے۔ Hibox ایپ سے متعلق معاملے میں 500 کروڑ روپے کا گھوٹالہ بے نقاب ہوا ہے۔ تب سے دہلی پولیس نے اس دھوکہ دہی کے ماسٹر مائنڈ شیورام کو گرفتار کر لیا ہے۔

حال ہی میں سلمان خان کے شو 'بگ باس 18' کا ایک نیا پرومو سامنے آیا ہے۔ جس میں ریتک روشن شو کی تشہیر کرتے نظر آئے۔ اداکار اس ویڈیو میں یہ بھی انکشاف کر رہے ہیں کہ ان کا ایک قریبی دوست اس شو کا حصہ بننے جا رہا ہے۔

کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس میں انہوں نے منہ پر انگلی رکھے ایک تصویر شیئر کی ہے ،جس پر لکھا ہے کہ 'ہمیں یہ فیصلہ کرنے کے لیے مضبوط ہونا پڑے گا

دراصل فلم ’کھل نائک‘ میں مادھوری دکشٹ اور جیکی شراف اہم کردار میں تھے۔ جیکی شراف نے سب انسپکٹر رام کا کردار ادا کیا۔ فلم ’کھل نائک‘ اپنی بہترین کہانی کے ساتھ ساتھ موسیقی کے لیے بھی جانی جاتی ہے۔ اس فلم کا گانا ’چولی کے پیچے کیا ہے‘ کو آج بھی پسند کیا جاتا ہے، جسے الکا یاگنک اور ایلا ارون نے گایا تھا۔

پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کے ساتھ زیورات کی دکان میں کھڑی تمنا کی تصویر وائرل ہوئی تھی۔ جس کے بعد ان کی شادی کی خبریں آنے لگیں۔ تاہم تمنا نے اس پر فوری ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

جے پی دتہ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں اداکارہ نے کہا تھا کہ 'ہم دونوں بالکل مختلف ہیں۔ وہ بہت کم بولتے ہیں اور مجھے بات کرنا پسند ہے۔ وہ بالکل بھی رومانٹک نہیں ہیں اور میں آئی لیویو والی  انسان ہوں ۔

گولی لگنے سے ان کے پیر سے کافی خون بہہ گیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی۔ فی الحال انہیں علاج کے لیے اندھیری کے کریتی کیئر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔