Bharat Express

Election Comission of India

بی جے پی نے ہیما مالنی پر کانگریس لیڈر کے متنازعہ ریمارکس کے بعد الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے رندیپ سرجے والا کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا تھا۔

کمار کے مطابق، کمیشن نے 17 لوک سبھا انتخابات، 16 صدارتی انتخابات اور 400 سے زیادہ اسمبلی انتخابات کرائے ہیں۔ سی ای سی نے کہا کہ 97.8 کروڑ اہل ووٹر ہیں جن میں سے 49.72 کروڑ مرد ووٹر اور 47.1 کروڑ خواتین ووٹر ہیں۔

الیکشن کمیشن نے آج لوک سبھا الیکشن 2024 کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنرراجیوکماراورالیکشن کمشنر سکبھیر سندھو اورگیانیش کمار نے میڈیا کو خطاب کیا۔

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ہوئی سماعت کے دوران ایس بی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگا ہے۔ معاملے کی آئندہ سماعت اب 18 مارچ کو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اگلے ہفتے کسی بھی دن لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر سکتا ہے۔ اس وقت الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کئی ریاستوں کے دورے پر ہے۔ کمیشن تمام ریاستوں میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد ہی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد پوار گروپ کو نیا انتخابی نشان دیا ہے۔ مہاراشٹر کی مشہور تتاری شرد پوار گروپ کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے اجیت پوار کے این سی پی کو اصلی قرار دیا تھا۔

مہاراشٹر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق فیصلہ آگیا ہے۔ شرد پوار اور اجیت پوار گروپ کے اراکین اسمبلی کے خلاف نا اہلی سے متعلق عرضی پر اسپیکر راہل نارویکر نے فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز الیکشن کمیشن تقرری معاملے میں سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ الیکشن کمشنروں کی تقرری معاملے میں عدالت میں دسمبر 2023 میں عرضی داخل کی گئی تھی۔

اپوزیشن اتحاد نے 19 دسمبر کو ایک میٹنگ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے کام کی شفافیت کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ وی وی پی اے ٹی سلپس کو ووٹروں کے حوالے کیا جائے، جو اسے الگ باکس میں ڈال سکتے ہیں۔ اپوزیشن اتحاد نے بھی پرچیوں اور ای وی ایم کے 100 فیصد میچنگ کا مطالبہ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر کوئی شخص اس دفعہ کی دفعات کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اسے دو سال تک قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔