Bharat Express DD Free Dish

Democracy Strengthening

نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر ’من کی بات‘ میں وزیراعظم نے کہا: ’’ووٹر جمہوریت کی روح ہے۔ جب کوئی نوجوان پہلی بار ووٹر بنتا ہے تو پورے محلے، گاؤں یا شہر کو مل کر اسے مبارکباد دینی چاہیے اور مٹھائیاں تقسیم کرنی چاہئیں۔ اس سے لوگوں میں ووٹنگ کے تئیں بیداری بڑھے گی۔‘‘

وزیر اعظم نے پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں کی شمولیت کو نہایت اہم لمحہ قرار دیا اور خاندانوں، رہائشی سوسائٹیوں، اسکولوں اور کالجوں سے اپیل کی کہ ووٹنگ کی عمر کو پہنچنے والے نوجوانوں کے لیے اسے ایک یادگار جشن بنایا جائے۔ انہوں نے انتخابات کو ’’جمہوریت کا تہوار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمالیہ سے لے کر جزائر تک عوام بھرپور جوش کے ساتھ اپنی آواز درج کراتے ہیں۔