Bharat Express

Delhi Weather

محکمہ موسمیات نے دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے صبح اور شام میں ابر آلود آسمان اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ جبکہ منگل سے دارالحکومت کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی دیکھی جا سکتی ہے

محکمہ موسمیات (IMD) کے مطابق، مغربی اتر پردیش میں 15 اور 16 جنوری تک سردی برقرار رہے گی۔ دوسری جانب راجستھان میں 15 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

 سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی اور لکھنؤ میں اسکول 14 جنوری تک بند رہیں گے۔ اتر پردیش میں لکھنؤ ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری نوٹس کے مطابق، لکھنؤ میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے طلباء کے لیے اسکول بند رہیں گے

شمالی مغربی بھارت کے زیادہ تر علاقوں میں ٹھنڈ کی لہر کی وجہ سےسردی میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ کئی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی

سردی، دھند اور کہرے نے بھی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ دھند اور کہرےکے باعث کئی مقامات پر صبح کے وقت ویزبیلیٹی  لیول بھی کافی کم ہے

دہلی این سی آر کے کئی علاقوں میں آج صبح گھنا کہرا دیکھنے کو ملا۔ دہلی میں آلودگی بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی ہورہی ہے۔ دہلی میں بڑھتی ٹھنڈ کے ساتھ ساتھ آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ان سب کے سبب لوگو ں کو کئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے