Bharat Express

Delhi Weather

جنوب مغربی مانسون ودربھ، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، شمال مغربی خلیج بنگال، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور بہار کے حصوں میں آگے بڑھ گیا ہے۔ مانسون کی شمالی حد اب امراوتی، گوندیا، درگ، رام پور (کالاہانڈی)، مالدہ، بھاگلپور اور رکسول سے گزر رہی ہے۔

مشرقی اور شمال مغربی ہندوستان میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی مدھیہ پردیش، گنگا مغربی بنگال، اڈیشہ، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور اتر پردیش میں گرمی کی لہر متوقع ہے۔

آسمان سے برستی آگ اور تپتی زمین نے لوگوں کو بے حال کر رکھا ہے۔ اسی درمیان ملک کی راجدھانی دہلی میں ڈرانے والی درجہ حرارت درج کی گئی ہے۔ منگیش پور میں بدھ کو 52.3 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کی گئی۔

دہلی میں 'سمرہیٹ ایکشن پلان' کے لئے ابھی تک عام آدمی پارٹی کی حکومت کی طرف سے کوئی قدم نہ اٹھائے جانے سے متعلق لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ نے تنقید کی ہے۔

گرمی میں دہلی میں 100 سال کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔ منگل کونجف گڑھ میں درجہ حرارت 49.4 ڈگری سیلسیس پرپہنچ گیا۔ آئیے جان لیتے ہیں کہ آخر راجدھانی دہلی میں 50 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچنے کی وجہ کیا ہے؟

آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی میں 31 مئی اور 1 جون کو ہلکی بارش متوقع ہے۔ تاہم بارش کی وجہ سے دہلی والوں کو شدید گرمی سے راحت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ بارش کے باوجود درجہ حرارت گرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

راجستھان میں درجہ حرارت مسلسل 50 ڈگری کے آس پاس ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ باڑمیر میں درجہ حرارت 48.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ جالور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47.3 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔

2019 میں ہوئے لوک سبھا انتخابات کے دوران، دہلی میں ووٹنگ کا فیصد 60.6 تھا۔ 12 مئی 2019 کو دہلی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس تھا۔ جبکہ 2014 میں قومی راجدھانی میں زیادہ ووٹنگ کا فیصد دیکھا گیا۔

خراب موسم کے امکان کے پیش نظر، آئی ایم ڈی نے ساحل کے آس پاس کے علاقوں کے ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 18 سے 20 مئی تک سمندر میں نہ جائیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اندرونی جنوبی کرناٹک میں 18-20 مئی کے دوران بھاری سے بہت بھاری بارش ہو سکتی ہے۔

سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (CPCB) کے مطابق قومی راجدھانی کا ہوا کے معیار کا انڈیکس (AQI) صبح 9 بجے 198 ریکارڈ کیا گیا، جو موڈریٹ (moderate) زمرے میں آتا ہے۔