Bharat Express DD Free Dish

Delhi Weather Forecast

محکمہ موسمیات نے جمعہ کو صاف آسمان اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔ آج صبح کے وقت  دھند چھائی ہوئی تھی۔ دہلی میں 7 فروری کو کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق،  جمعہ کو دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 294 ریکارڈ کیا گیا،  جو کہ انتہائی ’خراب‘  زمرے میں ہے۔   دہلی این سی آر میں آلودگی کی سطح میں کمی کے درمیان،  سینٹرل ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے GRAP-3 کے تحت لگائی گئی پابندیوں کو واپس لے لیاہے۔

جموں و کشمیر میں سردی کی لہر کی وجہ سے کم از کم درجہ حرارت صفر سے نیچے 7.8 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ گلمرگ اور پہلگام جیسے علاقوں میں شدید برفباری ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اونچائی والے علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ دھند اور ٹھنڈی ہواؤں سے نظام زندگی متاثر ہو رہا ہے۔

جونپور میں بھی شدید دھند اور سردی کی وجہ سے زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ سڑکیں دھند میں ڈھکی ہوئی ہیں اور ویزیبلٹی صرف 100 میٹر تک محدود ہے۔ لوگ سردی سے بچنے کے لیے الاؤ کا سہارا لے رہے ہیں۔ وہیں۔

پنجاب اور ہریانہ میں سردی اپنے عروج پر ہے۔ موگا میں کم سے کم درجہ حرارت 2.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ امرتسر، پٹیالہ اور لدھیانہ جیسے شہروں میں بھی درجہ حرارت معمول سے بہت کم ہے۔ ہریانہ کے سونی پت اور کرنال میں درجہ حرارت 3 ڈگری کے قریب پہنچ گیا ہے۔

9 جنوری کو اتر پردیش میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ حالانکہ کچھ مقامات پر گھنی دھند چھائی ہو سکتی ہے۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر کی وجہ سے 10 اور 12 جنوری کے درمیان مغربی یوپی، پوروانچل، بندیل کھنڈ اور اودھ کے علاقے میں ہلکی سے درمیانی بارش کی امید ہے۔

قومی راجدھانی میں ہوا کا معیار مسلسل دوسرے دن بھی ’انتہائی خراب‘ زمرے میں ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) نے منگل کی صبح 6 بجے تک ہوا کے معیار کا انڈیکس (AQI) 310 پر ریکارڈ کیا۔

دہلی این سی آر میں بارش کا موسم جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک موسم ایسا ہی رہے گا۔ دہلی کے کئی علاقوں میں آج بھی بارش ہورہی ہے۔ ساتھ ہی غازی آباد، نوئیڈا سمیت یوپی کے کئی اضلاع میں بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے باعث موسم سرد بنا ہوا ہے۔

اتر پردیش میں مانسون کی بارش اپنے کمال دکھا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بالخصوص مشرقی اتر پردیش میں اگلے دو دنوں تک شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دنوں میں گورکھپور، دیوریا سمیت کئی اضلاع میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

شدید بارش کی وجہ سے این سی آر میں کئی مقامات پر پانی بھر جانے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کو دیر رات تک دہلی اور نوئیڈا میں طویل ٹریفک جام سے جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔