Delhi Air Pollution: ’’بڑے بڑے وعدے کیے، لیکن کام نہیں ہوا…‘‘، دہلی میں آلودگی پر کانگریس رکن پارلیمنٹ سکھدیو بھگت کی حکومت پر تنقید
کانگریس رکن پارلیمنٹ سکھدیو بھگت نے کہا کہ گزشتہ بار بھی دہلی میں اسی طرح کا مسئلہ پیدا ہوا تھا۔ اگر ایئر کوالٹی انڈیکس کی بات کریں تو حکومت کو صرف باتیں کرنے کے بجائے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔
Delhi Pollution: دہلی آلودگی معاملے میں سپریم کورٹ نے تعمیراتی کام پر پابندی لگانے سے کیا انکار، مرکزی حکومت سے تفصیلی منصوبہ کیا طلب
قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے دہلی-این سی آر میں فضائی معیار مسلسل خراب ہے۔ پیر کے روز دہلی کی اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 360 ریکارڈ کیا گیا۔ چھ مقامات پر یہ 400 سے زیادہ پایا گیا، جو ’سنگین‘ کیٹگیری میں آتا ہے۔
Pollution continues to rise in Delhi: دیوالی کے بعد دہلی میں دھند اور آلودگی بدستور برقرار، حکومت کررہی ہے بارش کا انتظار!
حکومت کے دعوؤں کے باوجود دہلی کی فضا میں بہتری نہیں آئی ہے۔ شہر میں دھند اور آلودگی بدستور چھائی ہوئی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جلن اور سانس سے جڑے مسائل سے اکثروبیشتر لوگ پریشان ہیں۔ بڑی عمر کے افراد کے لیے دہلی-این سی آر کا ماحول پوری طرح زہر آلود ہوگیا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آلودگی کا اثر سبھی عمر کے افراد پر نظر آرہا ہے۔





