Swati slams Kejriwal: سواتی مالیوال نے کیجریوال کو ’’خواتین مخالف، بدعنوان اور غنڈہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کی سخت تنقید، وزیراعظم مودی اور امت شاہ پر جتایا بھروسہ
سواتی مالیوال نے دعویٰ کیا کہ وہ 2006 سے اروند کیجریوال کے ساتھ کام کر رہی تھیں، لیکن بعد میں انہیں پارٹی کے اندر ہراسانی اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سواتی مالیوال اور راگھو چڈھا سمیت 7 راجیہ سبھا ممبروں نے عام آدمی پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
Delhi witnessing Development: وزیراعظم نریندر مودی نے عام آدمی پارٹی کو بنایا ہدف تنقید، کہا-’’دہلی میں ترقی کی رفتار بہت تیز‘‘
وزیراعظم نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد دہلی میں ترقیاتی کام تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور حکومت شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی صرف بھارت کا دارالحکومت نہیں بلکہ ملک کی شناخت اور توانائی کی علامت بھی ہے۔ دہلی کی ترقی دراصل پورے ملک کی ترقی اور عالمی سطح پر بھارت کی بہتر تصویر سے جڑی ہوئی ہے۔
Memorandum to Lt Governor: یوتھ کانگریس صدر کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کے وفد نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کیا میمورنڈم
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب یوتھ کانگریس کے ارکان نے قومی دارالحکومت میں واقع بھارت منڈپم میں منعقدہ اے آئی امپیکٹ انڈیا سمٹ کے مقام پر احتجاج کیا تھا۔ کارکنوں نے ’’کمپرومائزڈ پی ایم‘‘ کے نعرے درج کیے ہوئے شرٹس پہن کر احتجاج کیا اور بھارت۔امریکہ تجارتی معاہدے کے خلاف ناراضگی ظاہر کی۔ اس واقعے کے بعد سات یوتھ کانگریس رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
Turkman Gate Demolition: ترکمان گیٹ انہدامی کارروائی: عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کا وقف اراضی پر غیر قانونی کارروائی کا الزام
پولیس حکام نے بتایا کہ کارروائی سے قبل امن برقرار رکھنے کے لیے امن کمیٹی اور مقامی نمائندوں کے ساتھ متعدد میٹنگیں ہوئیں اور تمام ممکنہ احتیاطی اقدامات اختیار کیے گئے۔ اس کے باوجود چند شرپسند عناصر نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی، جسے محدود اور متناسب طاقت کے استعمال سے قابو میں کر لیا گیا۔ پولیس نے پتھراؤ کے سلسلے میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
Historic Dialogue Between Delhi BJP And Urdu Media : دہلی بی جے پی اور اردو میڈیا کے درمیان تاریخی مکالمہ، عوامی مفادات پر خوشگوار تبادلۂ خیال
بی جے پی دہلی کے ریاستی صدر وریندر سچدیوا اور تنظیم کے جنرل سیکرٹری پون رانا نے اردو صحافیوں کے ایک وفد کے ساتھ نتیجہ خیز گفتگو کی۔ دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی کوششوں سے ہوئی اس میٹنگ میں شہر کے مسائل اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جس سے مستقبل میں زیادہ تال میل کی امید بڑھ گئی ہے۔
Shoaib Iqbal resigns from AAP: دہلی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور مٹیا محل اسمبلی کے سابق رکن شعیب اقبال نے عام آدمی پارٹی کے تمام عہدوں سے دیا استعفیٰ
دہلی کے مٹیا محل اسمبلی حلقے سے سابق رکن اسمبلی شعیب اقبال نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کارپوریشن الیکشن میں کسی اور امیدوار کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر ناراض ہو کر انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔
Delhi and BJP have a bond of passion and trust: دہلی اور بی جے پی کا تعلق جذبے اور اعتماد کا، بی جے پی اقتدار کے لیے نہیں، خدمت کے لیے حکومت میں ہے:وزیراعظم مودی
وزیراعظم مودی نے کہا کہ 1980 میں جب بی جے پی کی بنیاد رکھی گئی، تو وی کے ملہوترا کو دہلی بی جے پی کے پہلے صدر کی ذمہ داری دی گئی۔ آج دہلی بی جے پی کی جو طاقت ہے، وہ گزشتہ دہائیوں میں لاکھوں کارکنوں کی قربانی اور محنت کا نتیجہ ہے۔
PM Modi inaugurates office of Delhi BJP: وزیراعظم مودی نے دہلی بی جے پی کے نئے دفتر کا کیا افتتاح، جدید سہولیات سے آراستہ عمارت پارٹی کارکنوں کے لیے بنے گی مرکز
پارٹی ذرائع کے مطابق، جدید سہولیات سے آراستہ یہ نیا دفتر دہلی میں بی جے پی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے اور کارکنان و رہنماؤں کے لیے ایک مرکزی مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ یہ عمارت جدید کمیونیکیشن سسٹمز، میٹنگ ہالز اور پارٹی پروگراموں کی ہم آہنگی کے لیے مخصوص دفاتر سے لیس ہے۔
INDIA bloc likely to meet today: اپوزیشن انڈیا بلاک نائب صدر کے انتخاب کے لیے امیدوار کا آج کرسکتا ہے فیصلہ، ورچوئل میٹنگ کے ذریعہ لگے گی مہر
رادھاکرشنن کو نائب صدر کے انتخاب کے لیے این ڈی اے کا امیدوار نامزد کیا جاچکا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کی پارلیمانی بورڈ میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد متفقہ طور پر لیا گیا۔
Excise policy case: ایکسائز پالیسی کیس میں اروند کیجریوال ہائی کورٹ پہنچے، راؤز ایونیو کورٹ نے سمن کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کی تھی
ہماری حکومت کو جتنا کام کرنے سے روکا گیا، اس کے باوجود ہم نے دہلی میں بڑے کام کیے۔ میرے خیال میں تو مجھے گورننس اور ایڈمنسٹریشن پر نوبیل پرائز ملنا چاہیے کہ میں نے ایل جی کی موجودگی میں اتنے کام کر ڈالے





