Bharat Express DD Free Dish

Memorandum to Lt Governor: یوتھ کانگریس صدر کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کے وفد نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کیا میمورنڈم

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب یوتھ کانگریس کے ارکان نے قومی دارالحکومت میں واقع بھارت منڈپم میں منعقدہ اے آئی امپیکٹ انڈیا سمٹ کے مقام پر احتجاج کیا تھا۔ کارکنوں نے ’’کمپرومائزڈ پی ایم‘‘ کے نعرے درج کیے ہوئے شرٹس پہن کر احتجاج کیا اور بھارت۔امریکہ تجارتی معاہدے کے خلاف ناراضگی ظاہر کی۔ اس واقعے کے بعد سات یوتھ کانگریس رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

نئی دہلی: رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے خزانچی اجے ماکن اور دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو کیا قیادت میں کانگریس کے ایک وفد نے منگل کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کی۔ وفد نے انڈین یوتھ کانگریس کے صدر اودے بھانو چب اور دیگر کارکنان کی گرفتاری کے معاملے پر ایک میمورنڈم پیش کیا، جو اے آئی سمٹ کے دوران احتجاج کے سلسلے میں عمل میں آئی تھی۔

لیفٹیننٹ گورنر کا سخت موقف

لوک نواس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے وفد سے واضح طور پر کہا کہ یوتھ کانگریس رضاکاروں کا اقدام بادی النظر میں ’’ملک کی توہین‘‘ کے مترادف تھا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی سمٹ کسی فرد یا سیاسی جماعت کی میزبانی میں نہیں بلکہ پورے ملک کی نمائندگی میں منعقد ہوئی تھی اور ایسے بین الاقوامی پروگرام کے دوران احتجاج قومی شبیہ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق یہ احتجاج ’’غلط منصوبہ بندی‘‘ اور ’’بدنیتی‘‘ پر مبنی تھا۔

پٹیالہ ہاؤس عدالت کا فیصلہ

قبل ازیں، پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے منگل کو اودے بھانو چب کو اے آئی سمٹ احتجاج معاملے میں دہلی پولیس کی چار روزہ حراست میں بھیج دیا۔  پولیس کا دعویٰ ہے کہ احتجاج کے ماسٹر مائنڈ اودے بھانو چب تھے اور دیگر چار ملزمان بھی پولیس حراست میں ہیں۔ پولیس کے مطابق معاملہ قومی سلامتی، خودمختاری اور ملک کی سالمیت سے متعلق ہے۔ اس سے قبل پولیس نے سات دن کی حراست کی درخواست کی تھی، تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چار دن کی حراست منظور کی۔ یوتھ کانگریس کارکنوں نے منگل کو اپنے صدر کی گرفتاری کے خلاف دہلی میں پارٹی دفتر کے باہر بھاری پولیس نفری کے درمیان احتجاج کیا۔ راجستھان کے جے پور میں ریاستی صدر اور سانگڑیا کے رکن اسمبلی ابھمنیو پونیا کی قیادت میں کارکنوں نے کانگریس دفتر سے بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر تک پیدل مارچ کیا۔ کولکاتا میں بھی یوتھ کانگریس کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔

بھارت منڈپم میں احتجاج کا پس منظر

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب یوتھ کانگریس کے ارکان نے قومی دارالحکومت میں واقع بھارت منڈپم میں منعقدہ اے آئی امپیکٹ انڈیا سمٹ کے مقام پر احتجاج کیا تھا۔ کارکنوں نے ’’کمپرومائزڈ پی ایم‘‘ کے نعرے درج کیے ہوئے شرٹس پہن کر احتجاج کیا اور بھارت۔امریکہ تجارتی معاہدے کے خلاف ناراضگی ظاہر کی۔ اس واقعے کے بعد سات یوتھ کانگریس رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read