Bharat Express DD Free Dish

Shoaib Iqbal resigns from AAP: دہلی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور مٹیا محل اسمبلی کے سابق رکن شعیب اقبال نے عام آدمی پارٹی کے تمام عہدوں سے دیا استعفیٰ

دہلی کے مٹیا محل اسمبلی حلقے سے سابق رکن اسمبلی شعیب اقبال نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کارپوریشن الیکشن میں کسی اور امیدوار کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر ناراض ہو کر انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

ایم سی ڈی ضمنی انتخاب میں ٹکٹ تقسیم سے ناراض سابق ایم ایل اے شعیب اقبال نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ دہلی کے مٹیا محل اسمبلی حلقے سے سابق ایم ایل اے شعیب اقبال نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے میونسپل الیکشن میں کسی دوسرے امیدوار کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر ناراضگی کے باعث انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔ شعیب اقبال نے سوشل میڈیا پر اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے مقامی کارکنوں کے جذبات کا احترام نہیں کیا۔ شعیب اقبال کے بیٹے آل محمد اقبال اس وقت عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں اور وہ چاندنی محل سے کونسلر بھی رہ چکے ہیں، جہاں انہوں نے ڈپٹی میئر کا عہدہ بھی سنبھالا تھا۔2020 کے اسمبلی انتخابات میں شعیب اقبال نے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر مٹیا محل سیٹ جیتی تھی، لیکن 2025 کے انتخابات کے لیے پارٹی نے آل محمد کو امیدوار بنایا۔

شعیب اقبال کے بیٹے آل محمد بھی فیصلے سے متفق  نہیں؟

انہوں نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ اطلاع بھی ملی ہے کہ شعیب اقبال کے بیٹے آل محمد، جو فی الحال مٹیا محل سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں، وہ بھی اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔

انہوں نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ اطلاع بھی ملی ہے کہ شعیب اقبال کے بیٹے آل محمد، جو فی الحال مٹیا محل سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں، وہ بھی اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔

شعیب اقبال کے بیٹے رکن اسمبلی آل محمد بھی استعفیٰ دے سکتے ہیں؟

یہ الگ بات ہے کہ شعیب اقبال کے بیٹے آل محمد، جو فی الحال مٹیا محل سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں، وہ بھی اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں لیکن ذرائع کے مطابق، آنے والے دنوں میں شعیب اقبال کے بیٹے رکن اسمبلی آل محمد اور کچھ دیگر ایم ایل ایز بھی پارٹی سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ شعیب اقبال نے کہا کہ وہ عزت اور اصولوں کی سیاست کو ترجیح دیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلےسابق رکن اسمبلی شعیب اقبال دہلی کانگریس  کے لیڈر تھے بعد میں وہ عام آدمی پارٹی  میں شامل ہو گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read