World Minority Rights Day: کثرت پسندی کے محافظ: ہندوستان کے اقلیتوں کے تعلیمی دل کی دھڑکن کو برقرار رکھتے ہوئے
یوم عالمی حقوق اقلیت پر NCMEIکے چیئرمین، ایک ممتاز سرجن اور ایک تعلیمی رہنما نے مساوات اور شمولیت کے آئینی عزم کا اعادہ کیا۔
Jafrabad Murder Case: دہلی کے جعفرآباد میں دو سگے بھائیوں کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کردیا
پولیس کے مطابق فاضل کی عمر 31 برس تھی اور وہ جعفرآباد کی گلی نمبر 30/8 کا رہائشی تھا۔ پولیس کو رات تقریباً ایک بج کر چالیس منٹ پر فائرنگ کی اطلاع ملی۔ موقع پر پہنچنے پرفاضل کی موت ہو چکی تھی،
Delhi Districts Expansion: دہلی میں انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی: اب دہلی میں 11 نہیں بلکہ 13 اضلاع ہوں گے، نئے اضلاع اور علاقوں کی مکمل فہرست جاری
دہلی حکومت نے بدھ کے روز ایک اہم اور تاریخی فیصلہ لیتے ہوئے دارالحکومت کے انتظامی نقشے میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اب تک 11 اضلاع پر مشتمل دہلی کو از سرِ نو منظم کرتے ہوئے اسے 13 اضلاع میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کو تیز، آسان اور مؤثر سرکاری خدمات فراہم کرنا ہے۔
Goa Nightclub Co-Owner Ajay Gupta Arrested: گوا آتشزدگی معاملہ میں دہلی میں چھپے ملزم اجے گپتا گرفتار، آج عدالت میں پیشی کا امکان
گوا کے نائٹ کلب میں پیش آئے ہولناک آتشزدگی حادثے میں 25 افراد کی موت کے بعد پولیس کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں کیس کے اہم ملزم اجے گپتا کو دہلی کے لاجپت نگر سے ایک اسپتال سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جہاں وہ بیماری کا بہانہ بنا کر چھپا ہوا تھا۔
Delhi MCD By-Election Results : ’’ایم سی ڈی ضمنی انتخاب کے بعد عوام کا…‘‘، عام آدمی پارٹی کی جیت پر اروند کیجریوال نے کیا کہا؟ جانئے…
دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے 12 وارڈوں میں ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن میں عام آدمی پارٹی (عاپ) نے 3 وارڈ جیت کر اپنی موجودگی پھر مضبوط کی ہے۔ نتائج کے بعد دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اور عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کی عوام کا اعتماد ایک بار پھر تیزی سے عام آدمی پارٹی کی طرف لوٹ رہا ہے۔
Delhi BMW Accident: وسنت کنج میں تیز رفتار بی ایم ڈبلیو کا قہر، فٹ پاتھ پر سو رہے 3 افراد کو کچلا، حادثے نے دہلی کی سڑکوں پر رفتار اور سکیورٹی پر اٹھائے سوال
عینی شاہدین کے مطابق کار انتہائی تیز رفتاری سے سڑک پر دوڑ رہی تھی۔ اچانک ڈرائیور گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے بعد گاڑی سیدھی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور وہاں سوئے ہوئے تین افراد کو بری طرح کچل دیا۔
Dharmendra King of Indian Cinema – Ashoke Pandit : ہندوستانی سینیما کے ’کنگ‘ دھرمیندر کو یاد رکھیں گی کئی نسلیں: اشوک پنڈت
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال نے پوری فلم انڈسٹری کو سوگواری میں ڈال دیا ہے۔ مداحوں سے لے کر فلمی دنیا کی نامور شخصیات تک سب نے سوشل میڈیا پر افسوس اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ فلم پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اشوک پنڈت نے بھی جذباتی انداز میں دھرمیندر کو "بھارتی سنیما کا کنگ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی یادیں آنے والی نسلوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔
Superfood Singhada : سپر فوڈ سنگھاڑا: سردیوں میں جسم کو توانائی اور غذائیت فراہم کرنے والا پھل، جانیں کھانے کا طریقہ
سردیوں کا موسم جسم کو توانائی اور حرارت فراہم کرنے کے لیے خاص طور پر اہم ہوتا ہے اور اس دوران سنگھاڑا ایک ایسا پھل ہے جو نہ صرف ذائقے میں ہلکا اور تازگی بخش ہوتا ہے بلکہ غذائیت سے بھرپور بھی ہے۔ قدرتی طور پر یہ ایک قسم کا سپر فوڈ شمار کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم، وٹامن بی، اینٹی آکسیڈینٹس اور اچھے فائبر کی مقدار پائی جاتی ہے، جو جسمانی صحت کے لیے مفید ہیں۔
Delhi JLN Stadium Rebuilt : بھارت کو ملے گی پہلی ہائی ٹیک اسپورٹس سٹی، دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم کی ازسرِ نو تعمیر کا بڑا فیصلہ، 2036 اولمپکس کی تیاریوں میں اہم قدم
بھارت میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی جدید ترقی کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی حکومت نے دہلی کے تاریخی جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم کو مکمل طور پر ازسرِ نو تعمیر کرکے ایک جدید ترین ہائی ٹیک اسپورٹس سٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ملک کی پہلی ایسی اسپورٹس سٹی ہوگی، جس میں بین الاقوامی معیار کے تربیتی مراکز، ملٹی اسپورٹس ارینا، ایلیٹ ایتھلیٹس کے لئے خصوصی ہاسٹل اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ اسپورٹس سائنس اور میڈیکل لیب شامل ہوں گی۔
Seminar On Mufti Azam Mufti Muhammad Kifayatullah Dehelvi : مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ دہلوی ؒ پر سیمینار اختتام پذیر، تقسیمِ وطن کے خلاف اکابر کا فیصلہ بالکل درست تھا،ان کی تجویز پر عمل ہوتا تو آج حالات بہتر ہوتے: مولانا محمود اسعد مدنی
مفتی اعظم ہند حضرت مفتی محمد کفایت اللہ دہلویؒ پر دو روزہ سیمینار کی اہم اور آخری مجلس آج ماؤلنکر ہال، کانسٹی ٹیوشن کلب، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔مولانا محمد سلمان بجنوری نائب صدر جمعیۃ علماء ہند اور مولانا مفتی محمد راشد اعظمی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند نے بالترتیب آخری دو نشستوں کی صدارت کی۔ نظامت کے فرائض ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا محمد حکیم الدین قاسمی اور مفتی محمد عفان منصور پوری نے انجام دیے۔





