نئی دہلی۔ دہلی کے جعفرآباد تھانہ علاقے میں دو سگے بھائیوں کو گولی مار کر قتل کیے جانے کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہ واردات پیر اور منگل کی درمیانی شب 15 اور 16 دسمبر کی رات کو پیش آئی، جب نامعلوم بدماشوں نے دونوں بھائیوں پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ مقتولین کی شناخت ندیم اور فاضل کے طور پر ہوئی ہے۔یہ واقعہ جعفرآباد کے چوہان بانگر علاقے کا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں زخمی بھائیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا۔مقتولین کے بڑے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس قتل کی واردات ان کی بوا کے بیٹوں نے پرانی خاندانی دشمنی کے تحت انجام دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آپسی رنجش کی وجہ سے ندیم اور فاضل کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے بڑے بھائی کے بیان کی بنیاد پر تفتیش شروع کر دی ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فاضل کی عمر 31 برس تھی اور وہ جعفرآباد کی گلی نمبر 30/8 کا رہائشی تھا۔ پولیس کو رات تقریباً ایک بج کر چالیس منٹ پر فائرنگ کی اطلاع ملی۔ موقع پر پہنچنے پرفاضل کی موت ہو چکی تھی، جب کہ اس کا بڑا بھائی 33 سالہ ندیم شدید زخمی حالت میں پایا گیا۔ اہل خانہ ندیم کو جے پی سی اسپتال لے گئے، قابل ذکر بات یہ ہےکہ راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ جعفرآباد تھانے میں بی این ایس کی دفعات 103(1) اور 3(5) کے ساتھ ساتھ اسلحہ ایکٹ کی دفعات 25 اور 27 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ فرانزک ٹیم نے جائے واردات سے شواہد جمع کر لیے ہیں، جب کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی کھنگالی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
بھارت ایکسریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
