Continuous Rain in Uttarakhand: اتراکھنڈ میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری، الموڑہ میں مکان گرنے سے تین افراد ہلاک
مسلسل بارش کے باعث پیر کے روز مسوری-دہرادون روڈ پر بھی لینڈ سلائیڈ ہوئی۔ پانی والا موڑ کے قریب ملبہ، پتھر اور درخت سڑک پر گرنے سے ٹریفک متاثر ہوا اور راستہ بند ہو گیا۔ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی طور پر دہرادون اور پتھورا گڑھ میں جماعت 1 سے 12 تک کے تمام اسکولوں کے ساتھ آنگن واڑی مراکز کو بھی 1 ستمبر کو بند کر دیا گیا ہے۔
Imran Masood on Chhatron Ki Goonj Event: ’’راہل گاندھی نے نوجوانوں کی نبض کو پہچانا ہے…‘‘، ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام پر عمران مسعود کا بیان
راہل گاندھی کا ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام جمعہ کی شام پانچ بجے اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ ملک بھر کے طلبہ سے براہِ راست مکالمے کی مہم کا دوسرا بڑا پروگرام ہے۔ اس مہم کا آغاز اس سے قبل راجستھان کے شہر کوٹا سے کیا گیا تھا۔
Delhi-Dehradun Economic Corridor: دہلی-دہرادون کوریڈور کا افتتاح، 6 گھنٹے کا سفر اب ڈھائی گھنٹے میں، وزیر اعظم مودی کا 12 ہزار کروڑ کا تحفہ
وزیر اعظم مودی 14 اپریل کو دہلی-دہرادون اقتصادی کوریڈور کا افتتاح کریں گے، جو ملک کے انفراسٹرکچر میں ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس 213 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کی تکمیل سے دہلی سے دہرادون کا سفر، جو پہلے چھ گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت لیتا تھا، اب تقریباً ڈھائی گھنٹے میں طے کیا جا سکے گا۔
Protests in Jammu and Kashmir: دہرادون میں دو کشمیری شال فروشوں پر ہوئے حملے کے خلاف احتجاج، جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا مرکز سے مداخلت کا مطالبہ
جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے اس حملے کو محض ایک مجرمانہ فعل نہیں بلکہ شناخت کی بنیاد پر تشدد کی سنگین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ بھارت کی آئینی اقدار، قومی یکجہتی اور باہمی ہم آہنگی پر سیدھے حملہ ہے۔
Tripura Student Tragic Death: دہرادون میں تریپورہ کے طالب علم اینجل چکما کی موت، سپریم کورٹ 5 جنوری کو مفاد عامہ کی عرضی پر کرے گا سماعت
اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں تریپورہ سے تعلق رکھنے والے طالب علم اینجل چکما پر مبینہ نسلی حملے اور بعد ازاں اس کی موت کے معاملے نے پورے ملک میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ اس واقعے کے بعد دائر کی گئی مفاد عامہ کی عرضی پر سپریم کورٹ 5 جنوری کو سماعت کر سکتا ہے۔
Acharya Pramod Congratulated CM Pushkar Singh Dhami : وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی زندگی پر مبنی کتاب ’’ہمالیہ کی جیونت اوشما‘‘ کی شاندار رسمِ اجراء، آچاریہ پرمود کرشنم نے دی مبارکباد
دہرادون میں منعقد ایک پروقار تقریب میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی عوامی و سیاسی زندگی پر مبنی کتاب ’’ہمالیہ کی جیونت اوشما‘‘ کا باضابطہ اجرا کیا گیا۔ اس کتاب کے رسمِ اجراء کے بعد آچاریہ پرمود کرشنم نے نئی نسل کی باصلاحیت ادیبہ، مصنفہ سنبھاؤنا پنت اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو مبارکباد دی ہے۔
PM Modi Uttarakhand Visit: دہرادون پہنچے پی ایم مودی، ہوائی اڈے پر این ڈی آر ایف-ایس ڈی آر ایف حکام سے کی ملاقات
میٹنگ میں وزیر اعظم کے ساتھ تقریباً 22 آفت متاثرین اور 57 آپدا ویر شریک ہیں۔ وزیر اعظم مودی اس کے بعد اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں بھی اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاس کریں گے۔ پی ایم مودی ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے آفت زدہ علاقوں کا دورہ کرنے والے تھے، لیکن موسم کی وجہ سے یہ پروگرام تبدیل ہو گیا۔ اب وہ بعد میں دہلی روانہ ہوں گے۔
Progressive farmer Premchand Sharma: پانچویں پاس پریم چند شرما نے اپنے آرگینک اور ہائی ٹیک فارمنگ ماڈل سے اتراکھنڈ میں لائی ایسی تبدیلی ،حکومت نے انہیں پدم شری سے نوازا
پریم چند شرما کا گاؤں سرحد سے زیادہ دور نہیں ہے۔ جب اس نے دیکھا کہ اتراکھنڈ سے بڑی تعداد میں لوگ ہماچل کے کھیتوں میں کام کرنے جارہے ہیں تو اس نے سوچا کیوں نہ اپنے گاؤں میں ہی کچھ ایسا کیا جائے جس سے زبردست ترقی اور تبدیلی آئے۔
Dehradun Minor Rape Case: دہرادون میں نابالغ کی عصمت دری کے معاملے میں پانچ گرفتار، اتراکھنڈ روڈ ویز کے دو ملازموں نے لڑکی کو دہلی سے دہرادون لاکر کیا تھا ریپ
اطلاع ملتے ہی پولیس متاثرہ کے پاس پہنچ گئی اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر آئی ایس بی ٹی بس اسٹینڈ کے ملازمین سے پوچھ گچھ کی گئی۔ کنڈکٹر اور ڈرائیور کے ساتھ ایک کیشئر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Uttarakhand Conclave: اتراکھنڈ میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کا ’’اتراکھنڈ ترقی کی راہ پر‘ ‘ کانکلیو شروع،اتراکھنڈ کے ثقافتی ورثے پر خاص نظر
اتراکھنڈ میں، کماونی ہولی تین شکلوں میں منائی جاتی ہے، جسے بیتھاکی ہولی، کھادی ہولی اور مہیلا ہولی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس تہوار کی خاص بات یہ ہے کہ اسے روایتی گانوں کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہاں ہریلا تہوار منایا جاتا ہے جو کہ برسات یا مونسون کے آغاز کی علامت سمجھا جاتا ہے۔





