Ketan Agarwal Murder Case: کیتن اگروال قتل کیس میں والد کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے انصاف کی اپیل، فاسٹ ٹریک عدالت میں سماعت کا مطالبہ
خط کے اختتام پر انہوں نے صدر دروپدی مرمو سے معاملے پر ذاتی توجہ دینے اور جلد انصاف یقینی بنانے کی جذباتی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا خاندان اپنا سب کچھ کھو چکا ہے اور اب صرف انصاف ہی ان کی آخری امید ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ ان کے بیٹے کا مقدمہ ’’محض ایک اور فائل‘‘ بن کر نہ رہ جائے بلکہ اسے ترجیح اور حساسیت کے ساتھ دیکھا جائے۔
Bharat Tiwari Encounter: بھارت بھوشن تیواری مبینہ فرضی انکاؤنٹر معاملے میں سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت، پوسٹ مارٹم رپورٹ نے بڑھائیں مشکلیں
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بھارت بھوشن تیواری کے جسم میں پانچ گولیاں لگی تھیں، جس کے بعد انکاؤنٹر کی نوعیت پر نئے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دو گولیاں بائیں ران، دو دائیں ران اور ایک گولی بائیں ٹانگ کے درمیانی حصے میں لگی تھی، جس کے بعد تحقیقات کے مطالبات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔
Five killed in shooting: جرمنی میں نوجوانوں کی فلاحی رہائش گاہ میں خونریز واقعہ، کم از کم پانچ افراد ہلاک، دو مشتبہ افراد گرفتار
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کی وجوہات اور دیگر حالات کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا گیا ہے اور عوام کے لیے فی الحال کسی مزید خطرے کی اطلاع نہیں ہے، تاہم شہریوں سے کہا گیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک علاقے کے قریب جانے سے گریز کریں۔
Ram Mandir Donation Case: رام مندر چڑھاوا چوری معاملے میں درج ایف آئی آر میں کس کس کو بنایا گیا ہے ملزم؟ جانئے ان پر لگے ہیں کون سے الزام؟
تحقیقاتی اداروں کے مطابق تمام ملزمان کسی نہ کسی شکل میں مندر میں آنے والے نذرانوں کی گنتی، نگرانی یا اس سے متعلق انتظامی ذمہ داریوں سے وابستہ تھے۔ بعض ملزمان کے قبضے سے نقد رقم ملنے اور ان کے بینک کھاتوں میں مشتبہ لین دین کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
Pune Murder Case: پونے قتل معاملے میں مقتول سے شادی کے لیے خاندانی دباؤ میں تھی ملزمہ سیا گوئل، مبینہ سازش سمیت مختلف پہلوؤں کی جانچ جاری
پولیس کو یہ بھی شبہ ہے کہ 14 جون کو بھی ایک کوشش کی گئی تھی، جب ملزمہ نے مبینہ طور پر مقتول کو قلعے سے دھکا دینے کی کوشش کی۔ تفتیش کاروں کا دعویٰ ہے کہ بعد میں اس نے "سانپ دیکھنے" کا شور مچا کر واقعے کو حادثہ قرار دینے کی کوشش کی۔
Lucknow Fire Incident: لکھنؤ آتشزدگی معاملے میں عمارت کے مالک سمیت تمام چار ملزمان عدالتی تحویل میں، ایس آئی ٹی نے جائے حادثہ کا کیا تفصیلی معائنہ
یہ افسوسناک واقعہ لکھنؤ کے علی گنج علاقے میں واقع تین منزلہ عمارت میں پیش آیا تھا، جہاں ایک گیمنگ اور اینی میشن اسٹوڈیو قائم تھا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں طلبہ، تربیت حاصل کرنے والے نوجوان اور اسٹوڈیو کے عملے کے ارکان شامل تھے۔
Punjab Blast: آخر کون پنجاب کو دہلانے کی کوشش کر رہا ہے؟ پنجاب میں تین گھنٹوں کے اندر دو دھماکے، خوف و ہراس کا ماحول
پنجاب میں تین گھنٹوں کے اندر امرتسر اور جالندھر میں دو دھماکے ہوئے۔ فوجی کینٹ اور بی ایس ایف ہیڈکوارٹر کے باہر ہونے والے ان دھماکوں میں آئی ای ڈی کے استعمال کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور فوج نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Datia roadside firing youth shot dead: دتیا میں اندھا دھند فائرنگ سے پھیلی دہشت، سازش کے تحت کی گئی قتل کی واردات، سی سی ٹی وی میں قید حملہ آور
دتیا میں پرانی دشمنی کے باعث بدماشوں نے سڑک کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس نے 8 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Turkman Gate stone-pelting case: مسجد فیض الہی، ترکمان گیٹ معاملے میں دہلی پولیس نے مزید 3 ملزمان کو کیا گرفتار، محب اللہ ندوی کی بڑھ سکتی ہیں مشکلیں
ایم سی ڈی کی انہدامی کارروائی کے بعد بھڑکے تشدد کے معاملے میں پولیس کی کارروائی تیز، مزید گرفتاریوں کا امکان۔ دہلی پولیس سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محب اللہ ندوی کو تفتیش میں شامل ہونے کے لیے سمن جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔





