Bharat Express DD Free Dish

Coffee Lover

صبح بیدار ہوتے ہی یا دن بھر کام کے دوران بار بار چائے یا کافی کا سہارا لینا پڑے تو یہ نیند کی کمی کی ایک عام علامت ہو سکتی ہے۔ کیفین وقتی طور پر دماغ کو متحرک کر دیتی ہے اور تھکن کا احساس کم ہو جاتا ہے، لیکن یہ وہ حقیقی آرام فراہم نہیں کر سکتی جو اچھی اور گہری نیند سے حاصل ہوتا ہے۔نیند پوری نہ ہونے کی صورت میں بہت سے افراد کو اچانک میٹھی اشیا، فاسٹ فوڈ یا زیادہ کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں کھانے کی خواہش ہونے لگتی ہے۔

کافی میں کیفین کی زیادہ مقدار کئی لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بھی بنتی ہے لیکن قدرتی اجزا سے بنی یہ منفرد کافی صحت کے شوقین افراد میں مقبول ہے، نیند متاثر کیے بغیر دیتی ہے توانائی۔ مکمل جانکاری یہاں پڑھیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 127ویں ایڈیشن میں ہندوستانی کافی کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کی تعریف کی۔ انہوں نے خاص طور پر کرناٹک کے چکمنگلور، کورگ اور ہاسن سمیت جنوبی ہند کے دیگر کافی پیدا کرنے والے علاقوں کے کسانوں اور مزدوروں کی کوششوں کو سراہا، جنہوں نے دنیا بھر میں ہندوستانی کافی کی پہچان بنائی ہے۔

ماہر نے بے خوابی کے شکار افراد کو سونے سے 5 سے 6 گھنٹے قبل کافی نہ پینے کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا، ’’حاملہ خواتین کو روزانہ صرف 1 سے 2 کپ کافی پینا چاہیے۔ شدید ہائی بلڈ پریشر والے افراد کو گرین ٹی پینی چاہیے۔

چائے ہو یا کافی، ہندوستان کی ایک بڑی آبادی دونوں کو اپنے پسندیدہ مشروبات کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ ICMR نے واضح طور پر لوگوں کو کھانے سے پہلے اور بعد میں اس کا استعمال کرنے سے منع کیا ہے۔