Bharat Express DD Free Dish

CM Rekha Gupta

سی ایم ریکھا گپتا نے بھی سوشل میڈیا پر پی ایم نریندر مودی کے ساتھ تصویریں شیئر کیں۔ ان تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ریکھا گپتا نے لکھا، ’’آج میں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر بشکریہ ملاقات کی۔‘‘

سی ایم ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ حکومت ہماری ہے، ایجنڈا ہمارا ہے، ہمیں کام کرنے دیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ عوام سے جو بھی وعدے کیے گئے ہیں، وہ تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پہلی کابینہ میٹنگ میں آیوشمان اسکیم کو منظوری دی ہے۔

سی ایم ریکھا گپتا نے ہوم اور فائنانس جیسے اہم محکموں کو اپنے پاس رکھا ہے۔ جبکہ سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کو شکست دینے والے پرویش ورما کو تعلیم، عوامی بہبود اور ٹرانسپورٹ کے محکموں کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

آج کی اس حلف برداری تقریب میں عام آدمی پارٹی کی طرف سے کسی کو نہیں دیکھا گیا ، حالانکہ دعوت نامہ نہ صرف آتشی مارلینا کو بھیجا گیا تھا بلکہ سابق سی ایم اروند کجریوال  اور منیش سسودیا کو بھی دعوت نامہ بھیجے جانے کی خبر ہے ۔

دہلی میں 27سال بعد بی جے پی کی سرکار بن چکی ہے۔ دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں بی جے پی نے آج پھر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ اب دہلی کی ذمہ داری بی جے پی کے ہاتھوں میں جس کی کمان اب وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کو تھمادیا گیا ہے۔

پرویش ورما ریکھا گپتا کی حکومت میں ڈپٹی سی ایم اور وزیر بن گئے ہیں ،انہیں بھی آج اسی اسٹیج سے حلف دلایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ متنازعہ بیانات کیلئے مشہور کپل مشرا کو بھی حلف دلایا گیا ہے۔وہ بھی دہلی میں وزارت کا قلمدان سنبھالیں گے۔

دوسری جانب دہلی کی نامزد وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو زیڈ زمرہ کی سیکورٹی دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے حکم پر دہلی پولیس نے زیڈ زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی ہے۔ اس کے علاوہ ریکھا گپتا کے گھر کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔