Bharat Express DD Free Dish

CM Himanta Biswa Sarma

ہمنتا بسوا سرما نے اس ملاقات کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں وہ لوگوں کے درمیان جاکر ان سے ملاقات کرتے اور ان کا استقبال کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اسی دوران ایک شخص آگے بڑھا اور بے تکلف انداز میں وزیر اعلیٰ سے اپنی خواہش بیان کردی۔ اس شخص نے کہا، ”سر، مجھے آئی فون چاہیے۔“ شخص کی براہ راست فرمائش سن کر سرما نے قدرے حیرت کا اظہار کیا اور پوچھا، ”آئی فون؟ پرانا چاہیے یا نیا؟“

آسام میں بارش اور سیلاب کے باعث متعدد علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہونے کے درمیان ریاستی حکومت کی جانب سے راحتی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ متاثرہ لوگوں تک ضروری سامان پہنچانے، انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور سیلاب کے بعد بنیادی سہولیات بحال کرنے کے لیے انتظامیہ سرگرم ہے۔وزیر اعلیٰ سرما نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحتی کاموں کے ساتھ ساتھ بازآبادکاری کا عمل بھی اہم ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اپنی مبارکباد میں کہا: ’’نرملا سیتارمن جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ اصلاحات اور اقتصادی ترقی پر ان کی توجہ مضبوط اور خود کفیل بھارت کی ہماری کوششوں کو رفتار دے رہی ہے۔ میری دعا ہے کہ انہیں طویل اور صحت مند زندگی نصیب ہو۔‘‘

گزشتہ کئی دنوں سے اروناچل پردیش میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈ، اچانک سیلاب اور گھروں و بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے دریاؤں کے کنارے اور حساس علاقوں میں رہنے والے افراد کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

آسام میں منظور ہونے والا یہ نیا یو سی سی قانون ریاست کے سماجی اور قانونی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی لانے والا مانا جا رہا ہے۔ اس قانون کے تحت شادی، طلاق، علیحدگی، وراثت، جائیداد کی تقسیم اور لِو اِن ریلیشن شپ جیسے معاملات میں تمام مذاہب کے شہریوں کے لیے ایک ہی قانونی نظام نافذ ہوگا۔

یہ بل پوری ریاست میں شادیوں اورطلاق کا رجسٹریشن لازمی بناتا ہے۔ جوڑوں کو شادی کے 60 دنوں کے اندر سب رجسٹرار کے سامنے ایک شادی میمورنڈم جمع کرنا ہوگا۔ مجوزہ قانون کا مقصد مذہب پرمبنی قوانین کویکساں ضابطے سے بدلنا ہے، جس سے تمام کمیونٹیزمیں صنفی انصاف، مساوات اورقانونی یکسانیت کو یقینی بنایا جائے۔

ہمنت بسوا سرما اب آسام کے پہلے ایسے غیر کانگریسی لیڈر بن گئے ہیں جنہوں نے مسلسل دو مرتبہ وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے۔ ریاستی گورنر لکشمن پرساد آچاریہ نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ ان کے ساتھ کئی وزراء نے بھی کابینہ کے رکن کے طور پر حلف لیا، جن میں رامیشور تیلی، اتل بورا، چرن بورو اور اجنتا نیوگ شامل ہیں۔

حلف برداری تقریب سے ایک دن قبل نامزد وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے پیر کے روز خاناپاڑا میدان پہنچ کر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں این ڈی اے حکومت ریاست کی نئی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔ سرما نے بتایا کہ تقریب صبح 11 بجے منعقد ہوگی، جس میں ریاست بھر سے پارٹی کارکنان، اتحادی جماعتوں کے رہنما اور ہزاروں حامی شریک ہوں گے۔

آسام اسمبلی انتخابات 2026 میں بی جے پی اتحاد نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کی ہیٹ ٹرک کی۔ ہیمنتا بسوا سرما نے جیت کا سہرا پون کھیڑا کو دیا اور نشاندہی کی کہ بنگلہ دیشی مسلمان ووٹ دینے کے لئے تیارنہیں ہیں۔ انہوں نے بنگال میں بی جے پی کی زبردست جیت کو"ملک کی جیت" قرار دیا۔

ان نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس کامیابی کو ترقی، خواتین کی طاقت اور ”وکست آسام“ کے وژن کے حق میں دیا گیا مینڈیٹ قرار دیا۔