Bharat Express DD Free Dish

CM Himanta Biswa Sarma

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ جمعہ 20 فروری کو ریاست آسام کے ضلع کچھار میں اہم ترقیاتی اسکیم ‘وائبرینٹ ولیج پروگرام-II’ کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ اس منصوبے کو سرحدی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور گاؤں سے نقل مکانی روکنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔

آسام کانگریس کے سابق صدر بھوپین کمار بورا نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد ان کے بی جے پی میں شمولیت کے قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ اس موقع پر اے آئی یو ڈی ایف نے کانگریس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پارٹی میں بی جے پی کے ایجنٹس موجود ہیں اور بورا کی جانب سے اتحاد توڑا گیا۔

مرکزی وزیر داخلہ ڈبروگڑھ میں کھانیکر اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ جدید سہولیات سے لیس یہ اسٹیڈیم خاص طور پر اپر آسام میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

رقیب الدین احمد نے الزام لگایا کہ بی جے پی انتخابی فائدے کے لیے جان بوجھ کر ذات، مذہب اور برادری کی بنیاد پر سماج کو تقسیم کرنے کی سیاست کر رہی ہے، جبکہ کانگریس نے کبھی اس طرح کی حکمتِ عملی اختیار نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ اور شبہات پر مبنی سیاست نہ صرف جمہوری اقدار بلکہ سماجی اتحاد کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔

وزیر اعظم مودی کی مسلسل کوششوں اور ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی حکمتِ عملی کے نتیجے میں آسام کا روایتی باگورومبا رقص اب عالمی پہچان حاصل کرنے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں میں پہلی بار باگورومبا رقص سے متعلق عالمی سطح پر گوگل سرچ کا رجحان اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جو اس لوک رقص کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی واضح علامت ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی روڈ شو میں شامل ہوئے اور پھر ’باگورُمبا دوہو‘ کے شاندار ثقافتی جشن میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت آسام کی ہر وراثت اور ہر فخر کو عزت دینا اپنا اعزاز سمجھتی ہے۔

عمران مسعود نے بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر کہا کہ بنگلہ دیش کے معاملے میں مرکزی حکومت کی خاموشی مناسب نہیں ہے۔ وہاں مسلسل ہندوؤں پر مظالم ہو رہے ہیں اور انہیں قتل کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق، اس منصوبے کا مقصد اس مقام کو بڑے پیمانے پر ثقافتی پروگراموں، کانفرنسوں اور قومی و بین الاقوامی تقریبات کے انعقاد کے لیے ایک بڑے مرکز کے طور پر فروغ دینا ہے۔

حنان ملا نے کہا کہ جس طرح بنگال میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسی طرح فاشزم کام کرتا ہے۔ ایک فاشسٹ نظریے کا صرف ایک ہی مقصد ہوتا ہے۔ یہ جمہوری طریقے سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔ سب سے پہلے یہ ایک مخصوص برادری کو نشانہ بناتا ہے، پھر سماج میں نفرت پھیلاتا ہے اور اس برادری کے خلاف لوگوں کو بھڑکا کر اپنی تنظیم مضبوط کرتا ہے۔

آسام کے کاربی آنگلونگ ضلع میں زمین خالی کرانے کو لے کر کافی عرصے سے چل رہا تنازع منگل کو اچانک تشدد میں تبدیل ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ کم از کم 45 افراد زخمی ہو گئے۔