PM Modi invites investors in Auckland: عالمی ترقی کے لیے بھارت بہترین لانچ پیڈ، آکلینڈ میں وزیر اعظم مودی کی سرمایہ کاروں کو دعوت
وزیر اعظم نے مودی کہا کہ نیوزی لینڈ باغبانی، ڈیری سائنس اور جنگلات کے شعبے میں وسیع مہارت رکھتا ہے، جبکہ بھارت کے پاس بڑی صارف منڈی، فوڈ پارکس اور زرعی ٹیکنالوجی کی صلاحیت موجود ہے۔ دونوں ممالک مل کر کھیت سے بازار تک ویلیو چین اور عالمی برآمدی پلیٹ فارم قائم کر سکتے ہیں۔
PM Modi Holds Bilateral Talks with Luxon: پی ایم مودی اور کرسٹوفر لکسن کے درمیان دوطرفہ مذاکرات، اسٹریٹجک شراکت داری تک پہنچے بھارت۔نیوزی لینڈ تعلقات
مذاکرات کے دوران وزیر اعظم مودی نے جمعہ کی شام ہوائی اڈے پر خود استقبال کرنے پر وزیر اعظم لکسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان گرمجوش تعلقات کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ’’گزشتہ رات آپ کا مجھے لینے کے لیے ہوائی اڈے آنا میرے لیے ایک خاص اشارہ تھا، جس کے لیے میں دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکر گزار ہوں۔
PM Modi Makes History in New Zealand: چالس سال بعد تاریخی پیش رفت، مودی کے دورہ نیوزی لینڈ میں ’’انڈیا-نیوزی لینڈ اسٹریٹجک پارٹنرشپ: روڈ میپ 2030‘‘ کی منظوری
سیاحت کے شعبے میں بھی اہم پیش رفت ہوئی، جہاں دونوں ممالک نے ایک مفاہمتی انتظام پر دستخط کیے اور فضائی کمپنیوں سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان براہ راست نان اسٹاپ پروازیں شروع کرنے کی اپیل کی۔ زراعت، باغبانی، جنگلات، مویشی پالنے اور ڈیری کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
PM Modi arrived in New Zealand: وزیر اعظم مودی نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن سے ملاقات پر خوشی کا کیا اظہار، دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کے منتظر
وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم مودی اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کریں گے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور دیگر اہم شعبوں میں گزشتہ دو برسوں کے دوران ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ نیوزی لینڈ کی معروف کاروباری اور کھیلوں کی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔
PM Modi’s New Zealand Visit: ’’بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے سے کاروبار کو ملے گی نئی رفتار…‘‘ پی ایم مودی کے دورے سے قبل نیوزی لینڈ کے پی ایم کا بیان
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ہند نژاد برادری نے اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ اس بڑی بھارتی برادری سے خطاب کے منتظر ہیں، جس نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
FTA with New Zealand: نیوزی لینڈ کے ساتھ ملک کے ایف ٹی اے کے بلیو پرنٹ میں ہے ہندوستانی کسانوں کی بڑی جیت
کیوی پھل، جس پر فی الحال 33 فیصد ڈیوٹی ہے، کے لیے پہلے سال 6,250 ٹن کا ٹی آر کیو مقرر کیا گیا ہے، جو چھٹے سال تک بڑھ کر 15,000 ٹن ہو جائے گا۔ اس مقدار پر زیرو ڈیوٹی اور 1.80 امریکی ڈالر فی کلو ایم آئی پی ہوگی، جبکہ کوٹے سے زائد درآمد پر 50 فیصد ترجیحی مارجن اور 2.50 امریکی ڈالر فی کلو ایم آئی پی نافذ ہوگی۔
New Zealand PM hails FTA with India: ’برآمد کنندگان اور معیشت کے لیے بڑے فوائد کا امکان‘‘، نیوزی لینڈ کے پی ایم کرسٹوفر لکسن نے بھارت کے ساتھ ایف ٹی اے کو سراہا
پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس کے دوران دونوں لیڈران نے مشترکہ طور پر بھارت-نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدے کے تاریخی اعلان کی تصدیق کی۔
New Zealand PM Luxon thanks PM Modi: نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے ادا کیا وزیر اعظم مودی کا شکریہ، دورۂ ہندوستان اور دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی پر خوشی کا اظہار
لکسن نے لکھا ’’اس ہفتے ہندوستان کا دورہ کرنا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنے ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے ذرائع پر بات کرتے ہوئے وقت گزارنا خوش گوار تھا۔
ASEAN Summit: وزیر اعظم مودی نے جاپان اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم کے ساتھ کی دو طرفہ ملاقات ، کئی امور پر کیا تبادلہ خیال
تصویریں شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا، “انڈیا-آسیان سربراہی اجلاس معنی خیز تھا۔ ہم نے ہندوستان اور آسیان کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔





