Bharat Express DD Free Dish

Chilly weather

دہلی اور اس سے ملحقہ این سی آر کے علاقوں میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی ہے۔ منگل کے روز ہونے والی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث سردی میں واضح اضافہ درج کیا گیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے موسم کی خرابی کے پیش نظر دہلی-این سی آر کے لیے یلو الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

شمالی بھارت اس وقت شدید سردی اور گھنے کہرے کے دوہرے حملے کی زد میں ہے، جس نے عام زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری کے بعد میدانی علاقوں میں سرد ہواؤں، شبنمی لہر اور کہرے نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

اس سال موسمِ سرما نے توقع سے پہلے ہی دستک دے دی ہے۔ نومبر کے آغاز سے قبل ہی شمالی اور مشرقی ہند کے کئی علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں، بارش اور صبح کی دھند نے سردی کا احساس بڑھا دیا ہے۔ عام طور پر سردی کا آغاز دسمبر میں ہوتا ہے، لیکن اس بار اکتوبر کے اختتام تک ہی درجۂ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے جموں و کشمیر میں شدید ترین سردی پڑ رہی ہے۔ یہاں سری نگر میں درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سے  نیچے  پہنچ گیا ہے

دہلی میں سردی کی لہر ایک بار پھر ملک کی راجدھانی دہلی میں دیکھی جا رہی ہے۔ تین چار روز سے سردی میں کمی ہوئی ہے جس سے لوگوں کو کافی راحت مل رہی ہے۔ اب ایک بار پھر پارہ نیچے جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سردی کی لہر کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں ہفتہ کی رات درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری تک رہ سکتی ہے