Bharat Express DD Free Dish

Chief Justice of India

اپنی الوداعی تقریب میں جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا کہ میں نے گزشتہ 50 سالوں میں کئی الوداعی تقاریب میں حصہ لیا، لیکن آج میں بہت خوش ہوں۔ ایک وقت کافی چیلنج رہا، لیکن آج میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں نے ہندوستان کے چیف جسٹس کے طورپر ریٹائرہونے کا فخرحاصل کیا۔ یہ حقیقت میں ایک خواب پورا ہونے جیسا ہے۔

جسٹس بی آرگوئی عہدہ سنبھالنے کے 6 ماہ بعد تک چیف جسٹس رہیں گے اور نومبر 2025 میں ریٹائرہوں گے۔ وہ شیڈول کاسٹ سے تعلق رکھنے والے دوسرے چیف جسٹس ہوں گے۔

سی پی آئی ایل کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فی الحال سی اے جی کی تقرری صدر کے ذریعہ وزیر اعظم کی سفارش پر کی جاتی ہے۔ اس عہدے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اس کے لیے کسی قابل اور غیر جانبدار شخص کا انتخاب ضروری ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ نے اہم فیصلہ صادرکرتے ہوئے پچھلی سماعت پردیئے گئے اسٹے میں توسیع کردی، اس کے ساتھ ہی عدالت نے تازہ عرضداشتوں پرنوٹس جاری کرنے کی بجائے انہیں بطورمداخلت کاردرخواست داخل کرنے کی ہدایت دی۔

چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا کہ گزشتہ سماعت میں کئی مداخلتی درخواستوں کی اجازت دی گئی تھی، لیکن اب نہیں۔ اس طرح تو سماعت کرنا مشکل ہوجائے گا۔

کیس کی سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے ایسی تمام درخواستوں کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلاق ثلاثہ صرف ایک بیان نہیں ہے بلکہ اس سے رشتہ ٹوٹ جاتا ہے ،آپ  ایک ہی لمحے بعد کہہ دیں کہ آپ میری بیوی نہیں ہیں۔

جمعیت علماء ہند کا کہنا ہے کہ مولانا محمود مدنی سنبھل کے حالات سے بہت غمزدہ ہیں، اس لئے چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس آف انڈیا از خود ان حالات کا نوٹس لیں۔ جمعیت آئین کے محافظ چیف جسٹس آف انڈیا کے پاس آئی ہے اورامید کرتی ہے کہ وہ انصاف کے علمبردار کے طورپراس درخواست پرفوری غورکریں گے۔

ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے گھر آئے تھے، یہ کوئی عوامی تقریب نہیں تھی۔ میرے خیال میں آپ جانتے ہیں کہ اس میں کچھ غلط نہیں تھا، اس کی عام  وجہ یہ ہے کہ یہ عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان عام ملاقات ہے، یہاں تک کہ سماجی سطح پر بھی۔

جسٹس کھنہ ملک کے 51 ویں چیف جسٹس ہوں گے اور ان کی مدت ملازمت تقریباً چھ ماہ ہوگی۔ وہ سپریم کورٹ لیگل سروسز کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین اور نیشنل جوڈیشل اکیڈمی، بھوپال کی گورننگ کونسل کے رکن ہیں۔

چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے قبل کئی اہم فیصلے دیں گے۔ جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اقلیتی درجہ برقرار رکھا جائے یا نہیں۔