Bharat Express DD Free Dish

Charanjit Singh Channi

راہل گاندھی امرتسر میں دربار صاحب میں حاضری دینے کے بعد پنجاب کانگریس کے تمام بڑے لیڈروں کے ساتھ بس یاترا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی کی یہ بس یاترا امرتسر سے شروع ہوکر حسین والا تک تقریباً 135 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتی ہے۔

پنجاب اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس نے ریاستی تنظیم کو لے کر صورتحال واضح کر دی ہے۔ پارٹی نے ریاستی قیادت میں تبدیلی کی قیاس آرائیوں پر روک لگاتے ہوئے اب تنظیم کی توسیع پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چرن جیت سنگھ چنّی کا کہنا ہے کہ امریندر راجا وڈنگ کی جگہ کسی اور کو کمان دی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں چرن جیت سنگھ چنی نے کہا، "اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو میں اور میرے خیمے کے لیڈران گھربیٹھ جائیں گے۔" اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کی دھمکی کا پارٹی ہائی کمان پر کیا اثر ہوتا ہے اور آئندہ پنجاب اسمبلی الیکشن سے پہلے اس طرح کی لڑائی سے پارٹی پر کتنا اثرپڑے گا۔

پنجاب کانگریس کے اندرجاری اندرونی کشمکش کو دور کرنے کے لئے دہلی میں ایک اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔ ہائی کمان نے امریندرسنگھ راجا وڈنگ اور چرنجیت سنگھ چنی سمیت کئی سینئر لیڈروں کوطلب کیا ہے۔ اس میٹنگ میں ذات پات کی سیاست کے تنازعہ اور 2027 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

پاکستان کے وزیر دفاع کے ہندوستان پر حملے کے بیان پر شاہنواز حسین نے کہا کہ خواجہ آصف مکمل طور پر بوکھلا گئے ہیں۔ حالانکہ، وہ پاکستان کے وزیر دفاع ہیں لیکن ان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ وہ صرف’بیان وزیر‘ ہیں جو مسلسل کھوکھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پاکستانیوں میں خوف صاف نظر آرہا ہے کہ ان کی راتوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔

راہل گاندھی نے کہاتھاکہ وزیراعظم نے میک ان انڈیا پروگرام کی تجویز پیش کی۔ میرے خیال میں یہ ایک اچھا آئیڈیا ہے۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ وزیراعظم نے کوشش نہیں کی لیکن وہ ناکام رہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مینوفیکچرنگ 60 سال میں سب سے کم سطح پر ہے۔

کانگریس ایم پی چرنجیت سنگھ چنی نے مزید کہا کہ یہ بھی ایک طرح کی ایمرجنسی ہے جب ایک شخص جسے پنجاب میں 20 لاکھ لوگوں نے ایم پی منتخب کیا ہے، کو نیشنل سیکورٹی ایکٹ کے تحت جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

دراصل  بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے، چنی نے بٹو کے دادا اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ بینت سنگھ کے قتل کا ذکر کیا۔ اس پر حال ہی میں کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے رونیت بٹو اور چنی کے درمیان زبانی جنگ چھڑ گئی۔

چرنجیت سنگھ چنی نے کہا کہ میں ریاست سے باہر رہنے والے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس واقعہ کو انجام دینے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔