Bharat Express

Chandra Shekhar

بہار کے وزیر تعلیم پروفیسر چندر شیکھر سنگھ کے مندر کے حوالے سے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔روہتاس میں ایک تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے  آر جے ڈی رہنما چندر شیکھر نے کہا کہ مندر کا راستہ غلامی کا راستہ ہے جب کہ اسکول کا راستہ روشنی کا راستہ دکھاتا ہے۔

تیجسوی سے اپوزیشن اتحاد کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، "متعلقہ ذیلی کمیٹی نے ایسے لوگوں کے ذریعہ منعقد پروگرام میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا جو بی جے پی کے کٹر حامی ہیں اور بحث کو اشتعال انگیز موڑ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

چندر شیکھر کے اس تبصرہ پر بہار کے نائب وزیر اعلی اور آر جے ڈی سربراہ تیجسوی یادو نے وضاحت دی ہے۔ تیجسوی یادو نے صرف اتنا کہا کہ وزیر کو اپنے محکموں پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ منفی باتوں پر بات نہیں کرنی چاہیے بلکہ مثبت باتوں پر بات ہونی چاہیے

جگدانند نے کہا تھا کہ 'جو لوگ تلک لگا کر گھومتے ہیں، انہیں لوگوں نے ہندوستان کو غلام بنایا ہے'۔ جگدانند سنگھ نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بات آر جے ڈی کے پروگرام میں اپنے ساتھیوں سے کہی تھی، سب جانتے ہیں کہ میں نے کیا کہا۔ اسے دوبارہ دہرانے کی ضرورت نہیں۔