Bharat Express DD Free Dish

Chandra Babu Naidu

وزیراعظم مودی نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے وزیراعظم راحت فنڈ سے مالی امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا: "وشاکھاپٹنم میں دیوار گرنے کا سانحہ بہت ہی افسوسناک ہے۔ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔" انہوں نے ہر جاں بحق کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے امداد کا اعلان کیا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈرامتیازجلیل نے لوک سبھا میں منظور وقف ترمیمی بل کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی کے خوف سے چندرابابو نائیڈو اورنتیش کمار نے بل کی حمایت کی۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی نے وقف جائیدادوں کے تحفظ اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اماموں اور مؤذنوں کے وظیفے میں اضافے کا بھی اعلان کیا

جمعیۃ علماء ہند نےعلامتی احتجاج کے طورپرخود کو سیکولر کہنے والی جے ڈی یو اورٹی ڈی پی جیسی پارٹیوں کی افطارپارٹی اورعید ملن اوردیگر تقریبات میں شرکت نہیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلم’تنڈیل‘ کی ہدایت کاری چندو مونڈیتی نے کی ہے اور یہ ایک سچی کہانی پر مبنی ہے۔ فلم میں جہاں ایک متاثر کن اسٹار کاسٹ ہے، وہیں اس میں ایک شاندار عملہ بھی ہے۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ موسیقار دیوی سری پرساد نے اس فلم کی موسیقی ترتیب دی ہے، سینماٹوگرافی شمدت نے کی ہے۔

سی ایم نائیڈو نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے عزم سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اپنی قیادت میں ہندوستان کو آگے بڑھایا۔ ان کی قیادت میں ہندوستان مزید خوشحال ہوگا۔ ہم سب کو ان پر فخر ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ "اب آندھرا پردیش کو مستقبل کی ٹیکنالوجیز کا مرکز بننے کا وقت آگیا ہے"۔ انہوں نے سبز ہائیڈروجن جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں آگے بڑھنے کی اہمیت پر زور دیا۔  مودی نے نوٹ کیا کہ نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن 2023 میں شروع کیا گیا تھا۔

اس پالیسی کو اپنانے والی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے، چھتیس گڑھ، ہریانہ، ہماچل پردیش اور مدھیہ پردیش نے اسے 2005 میں واپس لے لیا۔ پروفیسر سرینواس گولی نے کہا کہ اس پالیسی سے دستبرداری کی ایک بڑی وجہ پیدائش کے وقت جنسی تناسب میں کمی تھی۔

ٹی ڈی پی کے نائب صدر نواب جان نے 'تحفظ آئین ہند کنونشن' سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش کے وزیراعلی این چندر بابو نائیڈو ایک سیکولر لیڈر ہیں اور ملک کی اتحاد و سالمیت اور کثرت میں وحدت کے حامی ہیں ۔

چندرا بابو نائیڈو کا کہنا ہے کہ ریاست میں بزرگ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی ایک وجہ ریاست کے نوجوانوں کا بیرون ملک جا کر آباد ہونا ہے۔