Bharat Express DD Free Dish

Central Government

اس میں دھوکہ باز آپ کے نمبر پر کال کرتے ہیں اور آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ آپ کی ٹیلی کام فراہم کرنے والی کمپنی سے بات کر رہے ہیں اور ہم نے دیکھا ہے کہ آپ کے نمبر پر نیٹ ورک کا مسئلہ ہے۔ پھر آپ کو پھنسانے کے لیے وہ آپ کو بتاتے ہیں کہ نیٹ ورک کا مسئلہ حل کرنے کے لیے آپ کو *401# ڈائل کرنا پڑے گا۔

منریگا کی اجرت میں اضافہ موجودہ مالی سال میں کیے گئے اضافے کے مترادف ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، 2024-25 کے لیے اجرت کی شرح میں 2023-24 کے مقابلے میں اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں کم از کم 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انشومان سنگھ راٹھورکے ذریعہ داخل کی گئی عرضی میں یوپی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ، 2004 اوربچوں کو مفت اورلازمی تعلیم کا حق (ترمیم) ایکٹ، 2012 کے التزامات کوبھی چیلنج دیا گیا ہے۔ عدالت 29 جنوری، 2024 سے اس معاملے کی ہرروزسماعت کررہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اندازہ لگایا ہے کہ اگر ملک میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ ہوتے ہیں، تو ہر 15 سال بعد نئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی خریداری کے لیے 10،000 کروڑ روپے درکار ہوں گے

پچھلے سال، ریاستی حکومت نے مرکز کی مختلف اسکیموں کے لیے کسانوں سے 7000 کروڑ روپے کا دھان خریدا تھا۔ ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے مطابق، مرکز کی جانب سے رقم جاری کرنے سے انکار سے موجودہ مالی سال میں ریاست کی دھان کی خریداری پر منفی اثر پڑے گا۔

رام للا کے پران پرتشٹھا کی تقریب کے پیش نظر اتر پردیش، مدھیہ پردیش، گوا، ہریانہ اور چھتیس گڑھ میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔رام مندر میں 22 جنوری کو ہونے والی پران پرتشٹھا تقریب کے لیے رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل، بدھ (17 جنوری) کو کلش پوجا کا اہتمام کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز الیکشن کمیشن تقرری معاملے میں سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ الیکشن کمشنروں کی تقرری معاملے میں عدالت میں دسمبر 2023 میں عرضی داخل کی گئی تھی۔

عدالت نے مرکزی حکومت کو اعدادوشمار دستیاب نہیں کروانے والے ریاستوں پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر ریاستوں نے ایسا نہیں کیا تو انہیں 10 ہزار کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

پنکج چودھری نے کہا کہ فنانس سکریٹری کی صدارت میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو نیشنل پنشن سسٹم کے تحت مرکزی ملازمین کی پنشن کے معاملے کا مطالعہ کر رہی ہے۔ یہ کمیٹی این پی ایس کے موجودہ ڈھانچے کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ دیکھ رہی ہے کہ اس میں کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

حکومت نے جی ایس ٹی قانون میں بھی ترمیم کی ہے، جس سے 1 اکتوبر سے غیر ملکی آن لائن گیمنگ کمپنیوں کے لیے ہندوستان میں رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔