Bharat Express DD Free Dish

Central Government

دیہی بھارت کو بااختیار بنانے کے لیے ایک تاریخی پہل کے طور پرسوامتو اسکیم کو عزت مآب وزیر اعظم نے 24 اپریل 2020 کو قومی پنچایتی راج کےدن شروع کیا تھا۔

سرکردہ پلیٹ فارمز، بشمول رلائنس ریٹیل، ٹاٹا سنز اور زومیٹو نے حفاظتی عہد اپنایا کیونکہ حکومت نے AI سے چلنے والی نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن، ای-میپ پورٹل اور جاگو گراہک جاگو موبائل ایپلیکیشن جیسے صارفین کے تحفظ کے نئے اقدامات شروع کیے ہیں۔

رواں مالی سال کے اپریل تا اکتوبر کے دوران کوئلے کی درآمدات گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 154.17 ملین ٹن کے مقابلے میں 3.1 فیصد کم ہو کر 149.39 ملین ٹن ہو گئیں۔

مرکزی حکومت کے ذریعہ سال 2020 میں شروع کی گئی اس یوجنا کے تحت اسٹریٹ وینڈرز کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے، جس سے اسٹریٹ وینڈرز کو ان کی روزی روٹی کمانے میں مدد ملتی ہے۔

حکومت نے 17 ستمبر 2023 کو پی ایم وشوکرما کا آغاز کیا تھاتاکہ ان دستکاروں کو مدد فراہم کی جا سکے جو اپنے ہاتھوں اور اوزاروں سے کام کرتے ہیں۔ ان روایتی کاریگروں کو 'وشواکرما' کہا جاتا ہے اور وہ لوہار، سنار، کمہار، بڑھئی، مجسمہ ساز وغیرہ جیسے پیشوں میں ہوتے ہیں۔

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ایک جواب میں کہاکہ دستیاب معلومات کے مطابق 994 جائیدادوں پر غیر قانونی قبضے کی اطلاع ملی ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کل 994 ایسی جائیدادوں میں سے، تمل ناڈو میں سب سے زیادہ 734 جائیدادوں کو الگ کرنے کی اطلاع ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2024-2025 کی دوسری سہ ماہی میں کل کارپوریٹ ٹیکس وصولی میں درج کمپنیوں کا حصہ 38.3 فیصد تھا جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 37.7 فیصد تھا۔

جیفریز کی ایک رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2025 کی دوسری ششماہی میں مرکزی حکومت کے سرمائے کے اخراجات میں سال بہ سال 25 فیصد کے متاثر کن اضافے کی توقع ہے۔

پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا، "ہم مسلسل وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے اپنے آئینی فریضہ کی ادائیگی میں بری طریقے سے ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے آلودگی کے معاملے پر بی جے پی اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے آلودگی پر خاموشی کا اپواس رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سو رہی ہے۔