Rajya Sabha MP Raghav Chadha News: عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے راگھو چڈھا کو ملی بڑی ذمہ داری، راجیہ سبھا کی اہم کمیٹی کے چیئرمین مقرر
راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت کے بعد ایک بڑی پارلیمانی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ سابق عام آدمی پارٹی لیڈر اور راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا کو راجیہ سبھا کی عرضی کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری 20 مئی 2026 سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔
Ram Mohan Naidu Meets PM Modi With Family: وزیر اعظم مودی سے ملاقات پر جذباتی ہوگئے رام موہن نائیڈو، کہا- یہ خاندان کے لیے ایک جذباتی اور یادگار لمحہ
رام موہن نائیڈو نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے دوران ماحول انتہائی خوشگوار، پُرخلوص اور اپنائیت سے بھرپور تھا۔ ان کے مطابق وزیر اعظم کی شخصیت نہ صرف سیاسی طور پر مؤثر ہے بلکہ وہ اپنے برتاؤ اور طرزِ گفتگو سے لوگوں کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔
PM Vishwakarma Scheme: مغربی بنگال میں جلد شروع ہوگی پی ایم وشوکرما یوجنا، مرکز اور ریاستی حکومت کے درمیان مسلسل اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری
اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں 18 مختلف پیشوں سے وابستہ کاریگروں اور ہنرمندوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں بڑھئی، سنار، کمہار، درزی، موچی، لوہار اور دیگر روایتی پیشوں سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ ان ہنرمند افراد کو وشوکرما کے طور پر باضابطہ شناخت دی جائے تاکہ وہ اسکیم کے تمام فوائد حاصل کر سکیں۔
Petrol-Diesel Prices Rise: ’’حکومت کو صرف تیل کمپنیوں کے منافع کی فکر ہے…‘‘، پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس کا حملہ
کانگریس نے کہا کہ ایک طرف دنیا بھر کی حکومتیں اپنی عوام کو راحت فراہم کر رہی ہیں، جبکہ یہاں حکومت عوام کو ہی لوٹنے میں لگی ہے۔ پارٹی نے اپنے حملے کو جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ کبھی تو عوام کی بھلائی کے بارے میں سوچ لو، آخر کب تک سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچاتے رہو گے؟
BJP Government: مودی حکومت کے 12 سال مکمل، بی جے پی کا میگا عوامی رابطہ مہم کا اعلان، 5 جون سے گھر گھر پہنچے گا ”بھروسہ اور ترقی“ کا رپورٹ کارڈ
بی جے پی کے مطابق اس 16 روزہ مہم میں پارٹی کے مرکزی قائدین سے لے کر بوتھ سطح کے کارکنان تک سبھی عوام کے درمیان جائیں گے۔ پارٹی کا مقصد مودی حکومت کے گزشتہ 12 برسوں کے کام کاج، ترقیاتی اقدامات اور عوامی مفاد کی پالیسیوں کو براہِ راست لوگوں تک پہنچانا ہے۔ اس کے لیے گاؤں، قصبوں، شہروں اور منڈل سطح پر الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
Amit Shah Warns Illegal Infiltrators: گھس پیٹھ کے خلاف سخت مؤقف، وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا- ایک ایک غیر قانونی درانداز کو ملک سے نکالا جائے گا
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یہ بات بی ایس ایف کے بانی کے ایف رستم جی کی یاد میں منعقد ایک خصوصی لیکچر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سرحدی ریاستوں میں سیکورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ دراندازی، اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر مؤثر طریقے سے قابو پایا جا سکے۔
CM Suvendu Adhikari Meets PM Modi: مغربی بنگال کے وزیر اعلی سویندو ادھیکاری نے وزیراعظم مودی سے کی ملاقات، کہا- ’بنگال کی ترقی مرکز کی ترجیح‘
مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ سویندو ادھیکاری نے جمعہ کے روز قومی دارالحکومت نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کو سیاسی اور انتظامی دونوں اعتبار سے کافی اہم مانا جا رہا ہے، کیونکہ اس دوران ریاست کی ترقی، معیشت، صنعت اور روزگار سمیت کئی اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
PM Modi Chairs Key Cabinet Meeting: بیرون ملک دورے سے واپسی کے فوراً بعد وزیر اعظم مودی نے کیوں بلائی اہم میٹنگ؟ امت شاہ، راج ناتھ سمیت تمام بڑے وزراء شریک
ذرائع کے مطابق یہ رواں سال کی وزراء کونسل کی پہلی بڑی میٹنگ ہوگی، جسے سیاسی اور انتظامی اعتبار سے نہایت اہم مانا جا رہا ہے۔ اجلاس شام 4:30 بجے شروع ہوگا اور اس کے تقریباً چار سے پانچ گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم مودی تمام وزارتوں کے کام کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور آنے والے وقت کے لیے حکومتی ترجیحات طے کریں گے۔
Amit Shah Holds Meeting On Yamuna Pollution: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی یمنا آلودگی اور دہلی کے آبی انتظام پر بڑی جائزہ میٹنگ، صفائی مہم کو تیز کرنے پر زور
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز قومی دارالحکومت دہلی میں دریائے یمنا کی صفائی اور پانی کے انتظام سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس اہم اجلاس میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، مختلف محکموں کے سینئر افسران اور متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
Chicken Neck Corridor Bengal:بنگال میں اقتدار سنبھالتے ہی شوبھندو کا بڑا فیصلہ، ’چکن نیک‘ راہداری کی زمین مرکز کے حوالے، چین تک ہلچل، جانئے کیا ہے پورا معاملہ؟
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈوکلام تنازعہ کے دوران بھی چین کی نظریں اسی راہداری پر مرکوز تھیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کسی ممکنہ جنگی صورتحال میں اگر اس تنگ راہداری کو بند کر دیا جائے تو پورا شمال مشرقی بھارت ملک کے باقی حصوں سے کٹ سکتا ہے۔ اسی خطرے کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت کافی عرصے سے یہاں ایک مضبوط سیکورٹی ڈھانچہ قائم کرنا چاہتی تھی۔





