CBSE Board Exams Postponed: مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے چلتے سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک میں سی بی ایس ای کے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات ملتوی
مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بگڑتی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر سی بی ایس ای نے بیرون ملک مقیم بھارتی طلبہ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 2 مارچ 2026 کو منعقد ہونے والے دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کی سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
CBSE Board Exam 2026 Guidelines: سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات 3 اہم تبدیلیوں کے ساتھ شروع ، کچھ اسکولوں کے لیے نئی ہدایات
سی بی ایس ای نے نہ صرف طلبہ بلکہ اسکولوں کے لیے بھی اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ اگر سوالیہ پرچہ سے متعلق کوئی اعتراض یا تجویز ہو تو اسے اسی دن مقررہ نظام کے تحت بھیجا جائے۔
CBSE Mandates Digital Evaluation Practice: آن اسکرین مارکنگ پر سی بی ایس ای کا سخت سرکلر، اسکول پرنسپل اور اساتذہ کو لازمی ہدایات جاری
سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے آن اسکرین مارکنگ کے حوالے سے ایک اہم اور سخت سرکلر جاری کیا ہے، جس میں ملک بھر کے تمام منسلک اسکولوں کے پرنسپل اور اساتذہ کو فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
CBSE New Rule: سی بی ایس ای بورڈ کی بڑی تبدیلی: 12ویں جماعت کی کاپیاں اب لال قلم سے نہیں بلکہ کمپیوٹر پر جانچی جائیں گی، جانیے کیا ہے نیا نظام
سی بی ایس ای نے 12ویں جماعت کی جوابی کاپیوں کی جانچ کے لیے ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز کر دیا ہے۔ اب 16 لاکھ سے زائد طلبہ کی کاپیاں کمپیوٹر اسکرین پر جانچی جائیں گی، جس سے نتائج نہ صرف زیادہ درست ہوں گے بلکہ پہلے سے کہیں جلد بھی جاری کیے جا سکیں گے۔
CBSE Board Exam 2026: سی بی ایس ای نے دسویں بورڈ امتحان کا بدلا پیپر پیٹرن، سائنس اور سماجی سائنس میں نئے قواعد نافذ
سی بی ایس ای نے 2026 کی دسویں جماعت کی بورڈ امتحان سے پہلے ایک بڑی تبدیلی کی ہے۔ سائنس اور سماجی سائنس کے سوالیہ پرچے اب مختلف حصوں میں ہوں گے۔ بورڈ نے جوابی کاپی کے حوالے سے بھی سخت ہدایات جاری کی ہیں اور اسکولوں سے کہا ہے کہ وہ نئے پیٹرن سے پہلے ہی طلبہ کو اس سے واقف کرائیں۔
Open-book exam: سی بی ایس ای کا بڑا فیصلہ،اگلے سال سے نویں جماعت میں اوپن بُک ٹسٹ دیں گے طلبا،جانئے کیا ہوگا فائدہ
سی بی ایس ای کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امتحانی دباؤ کو کم کرنے، علم کے حقیقی دنیا میں اطلاق کو فروغ دینے اور روٹ لرننگ سے ہٹ کر تصوراتی سمجھ کی طرف منتقلی کا باعث بنے گا۔ اساتذہ نے بھی اوپن بک اسیسمنٹس کے فوائد کو تسلیم کیا۔
CBSE issues new safety guidelines: سی بی ایس ای کے اسکولوں میں ہائی ٹیک سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم ،پندرہ دنوں کا رکھنا ہوگا ریکارڈ
سی بی ایس ای کے مطابق، ہائی ریزولیوشن سی سی ٹی وی کیمرے آڈیو ویژول کی سہولت کے ساتھ اسکول کے تمام داخلی اور خارجی دروازوں، لابی، راہداریوں، سیڑھیوں، تمام کلاس رومز، لیبارٹری، لائبریری، کینٹین ایریا، اسٹور روم، کھیل کے میدان کے علاوہ دیگر عام جگہوں پر نصب کیے جائیں۔
CBSE on Class 10 Board Exams: سال 2026 سے دومرحلوں میں ہوگا امتحان، ایک میں شامل ہونا لازمی… سی بی ایس ای کا 10ویں کے امتحان سے متعلق بڑا فیصلہ
سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے سال 2026 سے دسویں جماعت کے امتحانات سال میں دوبارمنعقد کرنے کے قوانین کومنظوری دے دی ہے۔ نئے قواعد کے تحت دسویں جماعت کے طلباء کے لیے پہلی باربورڈ کے امتحان میں شرکت کرنا لازمی ہوگا۔ دوسرے امتحان میں شرکت اختیاری ہوگی۔ امتحان کا پہلا مرحلہ فروری میں اور دوسرا مرحلہ مئی میں ہوگا۔
CBSE Result 2024: سی بی ایس ای 10ویں اور 12ویں کے نتائج کے اجراء کی تاریخ کا نہیں ہوااعلان، فرضی نوٹس کرہا ہے گردش
تقریباً 39 لاکھ طلبہ اس سال کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ نتیجہ اس ماہ یعنی مئی کے مہینے میں جاری ہونے کی امید ہے۔ اپریل کے شروع میں امتحانات ختم ہو چکے تھے۔
CBSE Advisory For Board Exam: سی بی ایس ای 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات 15 فروری سے شروع ، سی بی ایس ای نےطلبا اورسرپرتوں کے لئے جاری کی ایڈوائزری
سی بی ایس ای کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق، "اس سال ہندوستان اور بیرون ملک کے 26 ممالک کے 39 لاکھ سے زیادہ طلباء امتحان میں شرکت کریں گے۔





