Bharat Express DD Free Dish

Canada Government

ٹروڈو کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی حکومت نے کینیڈا سے کہا ہے کہ ان کے 40 سفارت کار ملک چھوڑ دیں، بصورت دیگر سفارت کاروں کو دیا گیا استثنیٰ ختم کر دیا جائے گا۔ حکومت نے 10 اکتوبر تک کا الٹی میٹم دیا ہے۔حال ہی میں وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ کینیڈا کے ہندوستان میں ضرورت سے زیادہ سفارت کار ہیں، اس لیے توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم کو نشانہ بناتے ہوئے سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صابری کا کہنا ہے کہ 'کچھ دہشت گردوں کو کینیڈا میں محفوظ پناہ گاہیں ملی ہیں۔ یہی وجہ ہے کینیڈین وزیر اعظم کو بغیر کسی ثبوت کے کچھ اشتعال انگیز الزامات لگانے پڑتے ہیں۔

آئینی آزادی کے پردے کے پیچھے کینیڈا کی سرزمین پر یا اس کے اتحادیوں کے خلاف سکھ انتہا پسندوں کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی اور تشدد کی کارروائیوں کو روکنے یا سزا دینے میں ناکامی کی افسوسناک کہانی درج ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان جاری  کشیدگی کے بیچ اب کینیڈا نے ایک اور نئی چال چل دی ہے۔ کینیڈا کی حکومت نے بھارت میں موجود کینیڈین کیلئے نیا سفری ضابطہ یعنی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے اور کہا کہ جموں کشمیر  کے ساتھ ساتھ لداخ  کے سفر سے فی الحال گریز کریں

ذرائع سے خبر یہ ملی کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس مسئلے پر امریکہ کے صدر جوبائیڈن،برطانیہ کے وزیراعظم رشی سنک اور فرانس کے صدر ایمونل میکرون سے بات کی ہے اور اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور آسٹریلیا نے کینیڈا کے الزامات پر "گہری تشویش" کا اظہار کیا۔

میں سمجھتا ہوں کہ کمیونٹی کے معاملے پر، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ چند لوگوں کے اقدامات پوری کمیونٹی یا کینیڈا کی نمائندگی نہیں کرتے۔ اس کا دوسرا پہلو، ہم نے قانون کی حکمرانی کے احترام کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور ہم نے غیر ملکی مداخلت کے بارے میں بات کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے بھی اس طرح کا پروگرام منسوخ کردیا تھا۔ خالصتانیوں کا ریفرنڈم پروگرام سڈنی کے بلیک ٹاؤن سٹی میں ہونا تھا۔