India, U.K. resume talks to clinch trade deal: ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کو حتمی شکل دینے کے لیے کوششیں تیز
دونوں ممالک کے رہنما پرامید ہیں کہ یہ معاہدہ نہ صرف اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے گا بلکہ عالمی سطح پر ان کی پوزیشن کو بھی بہتر بنائے گا۔رپورٹ کے مطابق، اگلے چند ہفتوں میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں طے کی گئی ہیں تاکہ حتمی ڈھانچہ تیار کیا جا سکے۔
Britain’s reaction to Putin’s ‘Easter Truce’: پوتن کے ’ایسٹر ٹروس‘ کے اعلان پر برطانیہ کا ردعمل، جانیں کیا کہا؟
روسی صدر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یوکرین روس کی مثال پر عمل کرے گا۔ حالانکہ، انہوں نے روس کے چیف آف دی جنرل اسٹاف ویلری گیراسیموف کو ہدایت کی کہ کیف کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے روسی فوجیوں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا جائے۔
Britain bans imports of meat from all EU countries: برطانیہ نے یورپی یونین کے تمام ممالک سے گوشت، ڈیری مصنوعات کی ذاتی درآمد پر لگائی پابندی، جانئے کیا ہے اس کی بڑی وجہ
اس سال کے شروع میں، برطانیہ کی حکومت نے جرمنی، ہنگری، سلوواکیہ اور آسٹریا سے گائے، بھیڑ، دوسرے جانوروں اور سور کے گوشت کے ساتھ ساتھ دودھ کی مصنوعات کی ذاتی درآمد پر پابندی لگا دی تھی۔ ان ممالک میں کھر پکا منہ پکا بیماری کے پھیلنے کی تصدیق ہوئی تھی۔
UK’s House of Commons hosts Iftar: برطانیہ کے پارلیمنٹ میں پہلی بار افطار پارٹی کا اہتمام،تلاوت قرآن کے ساتھ رمضان کی اہمیت پر ڈالی گئی روشنی،پی ایم اسٹارمر ہوئے شامل
غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کو رمضان المبارک کی مناسبت سے آل پارٹی پارلیمانی گروپ برائے برطانوی مسلمان کی میزبانی میں ہونے والے افطار ڈنر میں وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے خصوصی شرکت کی۔
Indian-origin woman racially abused in Britain: برطانیہ میں ہند نژاد خاتون کے ساتھ نسلی بدسلوکی، ٹرین کے اندر نشے میں دھت شخص نے کہا- ہم نے ہندوستان کو فتح کیا
ہند نژاد خاتون نے اس واقعہ کی اطلاع برٹش ٹرانسپورٹ پولیس (بی ٹی پی) کو دی ہے۔ انہوں نے اپنے ورثے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ہندوستانی ہونا، تارکین وطن کی بیٹی ہونا، اپنی تاریخ اور ورثے سے جڑنا ایک نعمت ہے۔ میں اپنے لیے اور رنگ برنگے لوگوں کے لیے کھڑی ہوتی ہوں، اور میں سبھی کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔‘‘
Bugging device found in my bathroom after Netanyahu visit, claims Boris Johnson: نتن یاہو نے میرے باتھ روم میں لگایا تھا جاسوسی کرنے والا ڈیوائس،برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے کیا انکشاف
جانسن کے اس الزام پر بنجامن نیتن یاہو نے براہ راست کچھ نہیں کہا۔ انہوں نے صرف اتنا کہا کہ اسرائیل ہمیشہ اپنے دوستوں کے ساتھ شفافیت اور اعتماد کے ساتھ کام کرتا ہے لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ آیا انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کا منصوبہ بنایا تھا یا نہیں۔ نیتن یاہو کا یہ ردعمل جانسن کے الزامات کی سنگینی کو مزید بڑھاتا ہے۔
Britain Hate Speech: برطانیہ میں نفرت انگیز تقاریر پر پاکستانیوں کے خلاف بڑی کارروائی، حکومت کر رہی ہے24 مساجد کی تحقیقات
برطانیہ حکومت نے یہ بھی کہا کہ یہاں کی سرگرمیوں اور فنڈنگ کی بھی چھان بین ہونی چاہیے۔ چیریٹی کمیشن کی سربراہ ہیلن اسٹیفنسن کو اس کی تحقیقات کی کمان سونپی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
Truly captivating: ہندوستان میں برطانوی ہائی کمشنر کی میزبانی پر فخر محسوس کررہا ہوں…‘‘، لنڈی کیمرون سے ملاقات کے بعد گوتم اڈانی کا بیان
گروپ کے مطابق، ’’ہم ہندوستان میں مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ان امید افزا اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے سے ہندوستان میں AI-ML ماحولیاتی نظام کی تعمیر اور ترقی میں مدد ملے گی۔‘‘
Sheikh Hasina Asylum Buzz: کیا شیخ حسینہ جائیں گی لندن ؟ ایس جے شنکر نے برطانیہ کے وزیر خارجہ سے کی بات ، یہ اپ ڈیٹ آیا سامنے
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے تحفظ کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ہندوستانیوں کی حفاظت کے لیے بنگلہ دیش کے ساتھ رابطے میں ہے۔
UK far-right riots: برطانیہ میں تشدد اور نسل پرستی کے خلاف سڑکوں پر شدید احتجاج، قانون کی بالادستی برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی سخت کارروائی، 100 سے زیادہ فسادیوں پر فرد جرم عائد
انٹرنیٹ پر غلط معلومات کی وجہ سے تشدد پھیلا تھا۔ جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ جولائی کے اواخر میں شمال مغربی انگلینڈ کے شہر ساؤتھ پورٹ میں تین بچوں کو قتل کرنے والا ملزم ایک مسلمان تارک وطن تھا۔ مشتبہ شخص 17 سالہ ایکسل روداکوبانا تھا۔ اس پر قتل کا الزام لگایا گیا تھا۔





