Bharat Express DD Free Dish

Bomb Blast in Syria

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں اضافی فوجی تعینات کر دیے ہیں تاکہ مزید حملوں کے خطرے کو روکا جا سکے۔ دمشق کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، اور زخمیوں کے علاج کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

لبنانی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے سبب لاکھوں لبنانی محفوظ مقام پر منتقلی کے لیے اس شاہراہ کا استعمال کرتے تھے۔دوسری جانب اسرائیل ڈیفنس فورسز نے گزشتہ روز لبنانی مسلح گروپ حزب اللّٰہ پر فوجی ساز و سامان کو لبنان میں لے جانے کے لیے کراسنگ کا استعمال کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ حملوں میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، راکٹ، میزائل اور ڈرون سٹوریج کی تنصیبات کے ساتھ ساتھ لاجسٹکس اور گولہ باری کی سپلائی چین سے منسلک تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔فوج نے کہا کہ حملوں میں سات مقامات پر 85 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا گی۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق، جمعرات کو شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں سیدہ زینب کے مزار شہر کے باہر ایک گاڑی میں نصب بم پھٹ گیا، جس میں متعدد افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔